گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

جانِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرہ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

جتنے سوال عشق میں آل رسول سے کیے
ایک کے بعد ایک دیئے سارے جواب ریت پر

پیاسا حُسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لب سے لبِ حُسین کو ترسا ہے آب ریت پر

عشق میں کیا بچایئے عشق میں کیا لُٹایئے
آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

آل نبی کا کام تھا آل نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر

آیا نہ ہوگا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

شاعر: نامعلوم
اس منقبعت کی وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 
Top