گلف کی زندگی۔

عندلیب

محفلین
گلف کی زندگی

یہ کنٹراکٹ بھی لے لو، اقامہ بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری یہ نوکری
مگر مجھ کو لوٹا دو محنت کی کمائی
وہ کاغذ پہ لکھی ، وہ بندش پرانی

یہ چھوٹے سے کمرے میں آٹھ آٹھ بندے
جو رہتے ہیں جیسے ٹوکری میں انڈے
وہ چھٹی کا آنا اور راتوں کا رونا
یہ کپڑوں کا اپنے ہاتھوں سے دھونا
یہ باتھ روم کی بدبو یہ گندی رسوئی
بھلائے نہیں بھول سکتا یہ expatکوئی
یہ ساری مصیبت ہے لمبی کہانی

کڑی دھوپ میں بغیر اے۔ سی نکلنا
یہ پانی ، یہ 7اپ ، یہ پیپسی کا پینا
یہ superiorsکی باتوں پہ لڑنا جھگڑنا
یہ بیمار پڑھنا اور پھر سے سنبھلنا

یہ مجبور حالت یہ بے کسی یہ یادیں
یہ ٹوٹے ہوئے امیدوں کی ہے نشانی

کبھی رات کامشکلوں سے گزرنا
درخواست لکھنا ،چھٹی منظور نہ ہونا
وہ معصوم بچوں کی چاہت ہے اپنی
وہ کاندھوں پہ ذمہ داری کی زنجیر اپنی
نہ مرنے کا غم ہے نہ حالت سے بندھن
بڑی بے بسی ہے یہ گلف کی زندگی

یہ کنڑاکٹ بھی لے لو ، اقامہ بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری یہ نوکری
مگر مجھ کو لوٹا دو محنت کی کمائی
وہ کاغذ پہ لکھی، وہ بندش پرانی ۔​
 

arifkarim

معطل
بہت خوب عندلیب۔۔۔ واقعی گلف کی زندگی شیخوں کیلئے شاید دارالمتاع میں جنت ہو، البتہ انکا سارا کام کرنے والے غلام''غیر ملکیوں'' کیلئے ایک جہنم سے کم نہیں۔ اونچی عمارتیں کھڑی کرکے یا ہزاروں لونڈیا رکھ کر بھی ان شیخوں کی شیخیاں نہ ختم ہونے کو ہیں!
یہ لوگ اپنی چند سالہ زندگی کیلئے اتنا کچھ کرتے ہیں، البتہ ہمیشگی کی زندگی کیلئے انکے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔۔۔۔ قرضہ تک صو فیصد سود کیساتھ دیتے ہیں!
 

طالوت

محفلین
بہت خوب عندلیب۔۔۔ واقعی گلف کی زندگی شیخوں کیلئے شاید دارالمتاع میں جنت ہو، البتہ انکا سارا کام کرنے والے غلام''غیر ملکیوں'' کیلئے ایک جہنم سے کم نہیں۔ اونچی عمارتیں کھڑی کرکے یا ہزاروں لونڈیا رکھ کر بھی ان شیخوں کی شیخیاں نہ ختم ہونے کو ہیں!
یہ لوگ اپنی چند سالہ زندگی کیلئے اتنا کچھ کرتے ہیں، البتہ ہمیشگی کی زندگی کیلئے انکے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔۔۔۔ قرضہ تک صو فیصد سود کیساتھ دیتے ہیں!
اس کی وضاحت کر سکیں گے ؟
وسلام
 

عندلیب

محفلین
بہت خوب عندلیب ، کیا خوب اور درست نقشہ کھینچا ہے ۔۔
وسلام
یہ نقشہ میں نے نہین کھنچا ہے طالوت میری بہن نے مجھے یہ میل کے ذریعہ بھیجا تھا جو رومن میں تھا میں نے صرف اسے اردو میں لکھ کر شئر کیا ہے ۔( یہ نقشہ کس نے کھنچا ہے مجھے نہیں معلوم :)(
 
گلف کی زندگی میں یہ تمام مشاکل ضرور ہیں مگر ان مشاکل میں سے اکثر کا ذمہ دار کون ہے کبھی اس پر بھی بات کریں گے ہم سب۔۔؟
 

وجی

لائبریرین
گلف میں اتنی بھی غراب حالات نہیں ہاں خاص مزدور طبقے کے لئے ایسے حالات ہوسکتے ہیں لیکن ایسی حالت ہرکسی کے لیئے نہیں ہے
 
خلیج کی زندگی

عندلیب آپ کی بات کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن گلف کی زندگی مزدور بھائیوں کے لئے بہت کرب ناک ہے کہ سردیوں میں بھی دھوپ کاٹنے کو دوڑتی ہے ہاں اگر آپ کے پاس ھنر ہے تو آپ اچھے حالات میں رہ سکتے ہیں. اور ھنر وہ ہتھیار ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں آپ کو روزی کا موجب بنتا ہے. یہاں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اگر فرض کریں مجھے اپنے کمپیوٹر کے لئے تھری ڈی گرافکس کارڈ کی ضرورت ہے تو اگر میری تنخواہ تین ہزار ہے تو میں اس میں سے آسانی سے دوسو درہم کارڈ کے لئے خرچ کر سکتا ہوں یعنی تقریبا ہر چیز اپ کی دسترس میں ہوتی ہے. اگر میں اپنے ہی شہر میں 10ہزار تنخواہ بھی لیتا ہوں تو اس میں سے میں اس کے لئے 5500 خرچ کرنے میں 500 مرتبہ سوچوں گا. اوردوسری مثال مین ایسے دونگا کہ اس دفعہ میں نے اپنے ایک مہینے کی تنخواہ جتنے پیسوں سے کورٹوڈو لیپ ٹاپ خریدا جس میں تھری ڈی کارڈ 9200این ویڈیا بلٹن ہے جو کے اپنے شہر میں تقریبا ایک سال تک مجھے اس کے لئے پیسے جمع کرنے پڑتے.
 

گرو جی

محفلین
بات اتنی سی ہے کہ جناب جس دیس رہنا تو اس کی برائی نہیں کرنی چاہیے اور اگر برائی ہی کرنی ہے تو رہنا نہیں چاہیے
اور اچہے ُبرے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں لہذا کسی کی وجہ سے ملک کو مورودِالزام ٹہرانا مناسب نہیں‌ہے۔
جس نے بہی یہ نظم لکہی ہے کافی اچہے انداز میں نکتہ چینی کی ہے یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ دل کے ارمان نکالے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
مجھے آج تک اس منطق کی سمجھ نہیں آئی کہ اگر کوئی چیز غلط یا بری ہے تو اس کی مذمت کیوں نہ کی جائے ؟
وسلام
 
Top