گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں۔

اوشو

لائبریرین
130119150754_mehnaz304.jpg
پاکستانی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئی ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور انہیں علاج کے لیے کراچی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز ان کی طبعیت بگڑ گئی۔اس صورتحال میں جہاز کو بحرین میں اتارا گیا اور انہیں مناما کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ سنیچر کو چل بسیں۔انیس سو اٹھاون میں کراچی میں پیدا ہونے والی مہناز کی والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی نامور گلوکارہ تھیں۔
مہناز نے اپنے گلوکاری کے سفر کا آغاز دورانِ تعلیم ہی کر دیا تھا اور انہوں نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گانےگائے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری شروع کی تھی اور پاکستان ٹی وی پر موسیقار سہیل رعنا نے انہیں متعارف کروایا۔جلد ہی ان کی شہرت ٹی وی سنٹر سے فلم انڈسٹری تک پھیل گئی اور پھر وہ پاکستان کی ایک بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں۔وہ غزل اور ٹھمری کی بہترین گلوکارہ تھیں اور انہوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے دورِ عروج میں مہدی حسن کے ساتھ مل کر متعدد یادگار گانے گائے۔اس کے علاوہ مہناز نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹی وی اور ریڈیو پر سینکڑوں نوحے اور مرثیے بھی پڑھے تھے۔

بی بی سی اردو
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اللہ پاک اُن کی مغفرت فرمائے ۔۔۔۔

مہ ناز بیگم کی گائی ہوئی ایک غزل یاد آ رہی ہے ۔۔۔
اب کہ تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں!
 

عثمان غازی

محفلین
مہناز بیگم نے بزبان میرتقی میراپنی ایک غزل میں پوچھا تھاکہ اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا، آج اہل ذوق کی آنکھوں سے اشک رواں ہیں ۔ ۔ ۔ سر، لے اور تال کی دنیا کی یہ ملکہ پاکستان کی پہچان تھی، ہم لوگوں کو جانے کے بعد ہی کہوں یاد کرتے ہیں؟ ملکہ ترنم نورجہاں اور مہدی حسن خان صاحب کی دنیا سے رخصتی کے بعد مہنازبیگم کاانتقال گائیکی کی دنیا کا تیسرابڑاسانحہ ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

تیرا میرا کوئی نہ کوئی ناتا ہے
ورنہ کون کسی کے پیچھے آتا ہے

کتنا عظیم سانحہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند تر درجہ عطا فرمائے، آمین
 

عمر سیف

محفلین
منامہ بحرین میں سلمانیہ میڈیکل کامپلیکس میں داخل تھیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
اللہ پاک مغفرت فرمائے۔​
 

لالہ رخ

محفلین
نامور پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کل انتقال کرگئیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون!​
انہیں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت خراب ہونے کے باعث طیارہ ہنگامی طور پربحرین اتارا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔ مرحومہ کی عمر 55 برس تھی ۔
 
Top