گلہ تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تیرا کہاں سے آئے صدائے لاالٰہ الااللہ

اقبال کی شاعری ، اقبال نامہ، اور فیضان اقبال کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب مغربی تہذیب میں رنگ دینے والی تعلیم کے خلاف تھے۔ اکبر الہ آبادی کے ایک خط کے جواب میں ان کے بیٹے ہاشم سے فرمایا کہ آپ کے والد پرانی طرز کے پیر یعنی بزرگ ہیں ان سے فیض لے لو۔
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی
اور اقبال شناس جانتے ہیں کہ انہیں ایک جدید دارالعلم کے قیام کی شدید حسرت تھی۔ کہ جس میں اسلامی بنیادی عقائد و تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید اعلیٰ سائینسی و فنی علوم میں مہارت رکھنے والےافراد تیار کیے جائیں۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
 
Top