قاصر گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے------- غلام محمد قاصر

مغزل

محفلین
غزل

گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے
اس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے

اک خواب نما بیداری میں جاتے ہوئے اس کو دیکھا تھا
احساس کی لہروں میں اب تک حیرت کا سفینہ بہتاہے

پھر جسم کے منظر نامے میں سوئے ہوئے رنگ نہ جاگ اٹھیں
اس خوف سے وہ پوشاک نہیں ، بس خواب بدلتا رہتا ہے

چھ دن تو بڑی سچائی سے سانسوں نے پیام رسانی کی
آرام کا دن ہے کس سے کہیں دل آج جو صدمے سہتا ہے

ہر عہد نے زندہ غزلوں کے کتنے ہی جہاں آباد کیے
پر تجھ کو دیکھ کے سوچتا ہوں اک شعر ابھی تک رہتا ہے

غلام محمد قاصر
(بشکریہ: سہ ماہی ادبیات، اسلام آباد)​
 
مغزل

محفلین
شکریہ محمود صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!

بہت بہت شکریہ جناب ، بڑی محبت ( کل کتاب تسلسل ہاتھ لگ گئی صاحب ہمارے تو بھاگ جاگ گئے) :battingeyelashes:

بہت خوب کلام شیئر کیا ہے جناب بہت شکریہ!

شکریہ عمران شناور صاحب ، بڑی محبت جناب،۔ بہت بہت شکریہ
 
dxbgraphics

محفلین
غزل

گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے
اس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے

اک خواب نما بیداری میں جاتے ہوئے اس کو دیکھا تھا
احساس کی لہروں میں اب تک حیرت کا سفینہ بہتاہے

پھر جسم کے منظر نامے میں سوئے ہوئے رنگ نہ جاگ اٹھیں
اس خوف سے وہ پوشاک نہیں ، بس خواب بدلتا رہتا ہے

چھ دن تو بڑی سچائی ہے سانسوں نے پیام رسانی کی
آرام کا دن ہے کس سے کہیں دل آج جو صدمے سہتا ہے

ہر عہد نے زندہ غزلوں کے کتنے ہی جہاں آباد کیے
پر تجھ کو دیکھ کے سوچتا ہوں اک شعر ابھی تک رہتا ہے

غلام محمد قاصر
(بشکریہ: سہ ماہی ادبیات، اسلام آباد)​

واہ بھائی بہت شکریہ۔ تھوڑی دیر کے لئے تو مجھے سوات و دیگر شورش زدہ علاقوں کے مہاجرین یاد آگئے
 
مغزل

محفلین
واہ بھائی بہت شکریہ۔ تھوڑی دیر کے لئے تو مجھے سوات و دیگر شورش زدہ علاقوں کے مہاجرین یاد آگئے

بہت شکریہ جناب ، معاف کیجے میں آپ کے نام سے واقف نہیں ،

مغل بھیا،
بہت خوبصورت غزل ہے۔ لطف آگیا پڑھ کر۔
خوش رہیے!

شکریہ احمد صاحب، سدا سلامت شاد باد
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ محمود صاحب، شیئر کرنے کا
کیا مندرجہ ذیل مصرع میں کچھ ٹائپو ہے یا ہماری سمجھ میں؟
چھ دن تو بڑی سچائی ہے سانسوں نے پیام رسانی کی
 
مغزل

محفلین
جناب مجھے عربی میں صدیق اردو میں دوست کہتے ہیں

شکریہ جناب، عربی میں صدیق تو اردو میں ’’سچا ‘‘ کہتے ہوں‌گے ، اگر ’’ دوست ‘‘ کہتے ہیں تب بھی، بہت بہت شکریہ صادق صاحب، سدا سلامت رہیں

بہت شکریہ محمود صاحب، شیئر کرنے کا
کیا مندرجہ ذیل مصرع میں کچھ ٹائپو ہے یا ہماری سمجھ میں؟
چھ دن تو بڑی سچائی سے سانسوں نے پیام رسانی کی

شکریہ جناب ٹائپو تھی ،۔ میں نے درست کردی ہے۔بہت شکریہ

شکریہ کاشفی بھائی ، سدا سلامت رہیں
 
Top