شکیب جلالی گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا

شعیب خالق

محفلین
گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا
ہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا

ستارے سِسکیاں بھرتے تھے، اوس روتی تھی
فسانئہِ جگرِ لخت لخت ایسا تھا

ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے
چٹخ کے ٹوٹ گیا ، دل کا سخت ایسا تھا

یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک
کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا

کہاں کی سَیر نہ کی تَو سنِ تخّیل پر
ہمیں تو یہ بھی سلیماں کے تخت ایسا تھا

اِدھر سے گزرا تھا مُلک سُخن کا شہزادہ
کوئ نہ جان سکا، سازو رخت ایسا تھا
شکیب جلالی​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے
ہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے

بہت شکریہ جناب شیکب صاحب کی غزل ارسال کرنے کا
 

زینب

محفلین
ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے
چٹخ کے ٹوٹ گیا ، دل کا سخت ایسا تھا

واہ کیا بات ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کہاں کی سَیر نہ کی تَو سنِ تخّیل پر
ہمیں تو یہ بھی سلیماں کے تخت ایسا تھا


واہ۔۔۔بہت خوب ۔۔۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ
 

محمداحمد

لائبریرین
گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا​
ہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا​
ستارے سِسکیاں بھرتے تھے، اوس روتی تھی​
فسانئہِ جگرِ لخت لخت ایسا تھا​
ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے​
چٹخ کے ٹوٹ گیا ، دل کا سخت ایسا تھا​
یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک​
کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا​
کہاں کی سَیر نہ کی تَو سنِ تخّیل پر​
ہمیں تو یہ بھی سلیماں کے تخت ایسا تھا​
اِدھر سے گزرا تھا مُلک سُخن کا شہزادہ​
کوئ نہ جان سکا، سازو رخت ایسا تھا​
شکیب جلالی​


آج پھر یہ خوبصورت غزل یاد آئی تو دیکھا کہ آخری پوسٹ بھی ہماری ہی ہے۔ :)
 
گلے ملا نہ کبھی چاند بخت ایسا تھا
ہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا

ستارے سسکیاں بھرتے تھے اوس روتی تھی
فسانۂ جگرِ لخت لخت ایسا تھا

ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے
چٹخ کے ٹوٹ گیا، دل کا سخت ایسا تھا

یہ اور بات کہ وہ لب تھے پھول سے نازک
کوئی نہ سہہ سکے، لہجہ کرخت ایسا تھا

کہاں کی سیر نہ کی توسنِ تخیّل پر
ہمیں تو یہ بھی سلیماں کے تخت ایسا تھا

ادھر سے گزرا تھا ملکِ سخن کا شہزادہ
کوئی نہ جان سکا ساز و رخت ایسا تھا



شکیب جلالی
 
واہ واہ واہ

سدا بہار غزل ہے۔

حسنِ اتنخاب کی داد قبول کیجے۔
شکریہ جناب۔ :)
محفل میں یہ غزل پہلے سے بھی موجود ہے۔

بہر کیف خوبصورت غزل ہر بار پڑھنے پرا پنا لطف دیتی ہے۔
اس بار صرف گوگل پر سرچ کیا تو لائبریری پراجیکٹ والا ربط ہی ملا۔ :)
 
Top