گل فروش

عینی مروت

محفلین
ایک نظم حاضر خدمت ہے

شہر کے دکاں دارو!
مول کیا لگاو گے؟
اک گلی کے نکڑ پر....
پھول اک تروتازہ
ہاتھ میں لیے کچھ گل...
بیچنے چلا آیا

شہر کے خریدارو!
ان گلوں کے بدلے میں خواب مانگتا ہے وہ!
خواب زندگی کے خواب
گم شدہ خوشی کے خواب !!

1251179.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت عمدہ!!
شمالی علاقہ جات کے ٹور سے واپسی پہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے optp ریستوران کے پارکنگ ایریا میں تقریباً چھ سات سال کا بچہ ایک چھڑی پر ایک گجرا سجائے گاڑی کی جانب لپکا۔ ہم شدید حیران ہوئے کہ وقت کافی ہو چلا ہے اور یہ بچہ ابھی تک گھر نہیں گیا۔ ہم نے پوچھ بھی لیا۔ اتنے چھوٹے سے ہو آپ اور اتنی رات گئے پھول بیچ رہے ہو، ڈر نہیں لگتا اندھیرے میں؟؟ گھر کتنی دور ہے؟؟ گھر کیسے جاؤ گے؟؟ روزانہ پھول بیچتے ہو؟؟ کل کیسے گھر گئے تھے؟؟ پڑھتے ہو؟؟
ہمارے سوالوں کے جواب اتنی معصوم سی مسکراہٹ سے دئیے گئے "بس ایک رہ گیا ہے یہ بیچ کے گھر چلا جاؤں گا" ہم نے وہ رکھ لیا اور کہا کہ اب دھیان سے گھر جائیے گا۔ اور وہ خوشی خوشی ایک جانب چل دیا۔ ہماری نظروں نے تب تک اس بچے کا تعاقب کیا جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہیں ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ ان ننھے پھولوں پر رحم فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چائلڈ لیبر ایک ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔ جب بھی کسی چھوٹے سے بچے کو محنت مزدوری مشقت کرتے دیکھتا ہوں تو اپنے بچوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں، دل سی پارہ ہو جاتا ہے!
 
آمییین ثم آمین :(
ایسا ہی ایک تجربہ یہاں پشاور میں پچھلے دنوں مجھے پیش آیا۔۔۔ اور واپسی پرکتنی اداس سوچیں ذہن پر حاوی رہیں کہ۔۔
شہر گل میں زندگی بسر کرنے والے کتنے ایسے ننھے گلاب ہیں جن کی زندگی غربت کے خاردار شکنجوں میں دبی سسک رہی ہے
 
عینی مروت

محفلین
چائلڈ لیبر ایک ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔ جب بھی کسی چھوٹے سے بچے کو محنت مزدوری مشقت کرتے دیکھتا ہوں تو اپنے بچوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں، دل سی پارہ ہو جاتا ہے!
بجا کہتے ہیں وارث بھائی۔۔۔اور یہ احساس کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے کہ کیا یہی ننھا مزدور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے؟؟
 
عینی مروت

محفلین
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ۔ یہ بھی سمت کے لیے منتخب
پسندیدگی اور انتخاب کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں استادمحترم!
اسے آپکی ۔۔اور محفل کے دیگر اراکین کی ذرہ نوازی کہوں گی کہ۔۔۔ان ٹوٹے بکھرے سے الفاظ کو اس قدر
داد و تحسین سے نوازتے ہیں
سلامتی ہو :)
 
Top