مبارکباد گل یاسمین بٹیا کا شناختی کارڈ

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی طباعت میں کوئی تعاون کرے تو اس کی مہربانی ہو گی ۔
ابھی چند ہی روز قبل بٹیا نے سولہ ہزار ہمارے ساتھ پورے کیے تھے ۔ اور نہ جانے کب خاموشی سے سترہ ہزار عبور کیے اور اٹھارھویں مہم پر نکل کھڑی ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سر بھی کر لی کہ پتہ ہی نہیں چلا۔
یہ سبک رفتاری ایسی تھی کہ بقول شاعر مشرق :ذوالفقار علی خان کی موٹر میں بیٹھے جگندر بھی خاموش نہ رہ سکے :
تو پھر آ ئیے ہمارے سنگ ہدیہء تبریک پیش کیجیے ۔ گل یاسمین اٹھارہ ہزاری۔
سدا سلامت رہیں شاد آباد رہیں محبتیں سمیٹیں اور محبتیں بکھیریں

ایک ضروری اعلان
اگر یہی سبک رفتاری یونہی رونق افروز رہی تو بیس ہزاری پر بٹیا کو دختر محفل کے خطاب سے نوازے جانے پر غور کیا جائے گا۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بہنا!، سلامت رہیں۔ ہنستی مسکراتی رہیں اور مراسلوں پہ مراسلوں کے انبار لگاتی جائیں۔
لیکن سوچو تو سہی کہ ہم نے اٹھارہ ہزار مرتبہ برداشت کیسے کیا ہو گا😜
 
اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعیزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی طباعت میں کوئی تعاون کرے تو اس کی مہربانی ہو گی ۔
ابھی چند ہی روز قبل بٹیا نے سولہ ہزار ہمارے ساتھ پورے کیے تھے ۔ اور نہ جانے کب خاموشی سے سترہ ہزار عبور کیے اور اٹھارھویں مہم پر نکل کھڑی ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سر بھی کر لی کہ پتہ ہی نہیں چلا۔
یہ سبک رفتاری ایسی تھی کہ بقول شاعر مشرق :ذوالفقار علی خان کی موٹر میں بیٹھے جگندر بھی خاموش نہ رہ سکے :
تو پھر آ ئیے ہمارے سنگ ہدیہء تبریک پیش کیجیے ۔ گل یاسمین اٹھارہ ہزاری۔
سدا سلامت رہیں شاد آباد رہیں محبتیں سمیٹیں اور محبتیں بکھیریں

ایک ضروری اعلان
اگر یہی سبک رفتاری یونہی رونق افروز رہی تو بیس ہزاری پر بٹیا کو دختر محفل کے خطاب سے نوازے جانے پر غور کیا جائے گا۔
مبارک باد گل بہن کو بہت بہت
 
سیما علی

لائبریرین
tok9evl.jpg

7tKSjdU.jpg

ہماری راج دلاری پیاری بٹیا کو منصبِ اٹھارہ ہزاری بہت بہت مبارک ۔ہماری ڈھیروں دعائیں اور پیار ❤️❤️❤️❤️❤️-اُِنھوں ثابت کیا کہ وہ دخترِ اردو محفل ہیں ۔ماشاء اللہ مالک نظرِ بد سے محفوظ فرمائے آمین ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ مبارک ۔۔۔ ہمارے تو 2016 سے اب تک تین ہزار بھی مشکل سے ہوئے ہیں :)
چہ نسبت خاک را با عالم پاک :chatterbox:
آپ کی وسعت فلبی سے امید ہے وہی سمجھیں گے جو مراد ہے نہ کہ معنی بلکہ شاید یوں کہا جائے وہ وہ نہ سمجھیں گے جو مراد نہیں ہے ۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:
چہ نسبت خاک را با عالم پاک :chatterbox:
آپ کی وسعت فلبی سے امید ہے وہی سمجھیں گے جو مراد ہے نہ کہ معنی بلکہ شاید یوں کہا جائے وہ وہ نہ سمجھیں گے جو مراد نہیں ہے ۔ :) :) :)
پہلے آپ چہ نسبت ۔۔۔ ٹل دی اینڈ کا مطلب سمجھائیں ۔۔۔ اس کے بعد ہم آگے سمجھنے کی کوشش کریں گے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
عمر شریف نے سلیم خان کے متعلق کہا تھا کہ خان صاحب نے دو ہزار صفحات کی کتاب لکھی اور مجھے پڑھنے کو دی -پہلے صفحے پہ لکھا تھا: گھوڑا دوڑا اور باقی سارے صفحات پہ لکھا تھا تگڑم -تگڑم -تگڑم -تگڑم - گل باجی نے تو اور بھی بہت کچھ لکھا ہے تگڑم کے علاوہ ،لیکن چونکہ زندہ دل خاتون ہیں تو کچھ بھی لکھ دیں محفل میں رونق ہو جاتی ہے -الله جل شانہ انھیں خوش و خرّم صحت و عافیت کے ساتھ رکھے -آمین
مجھے سب سے زیادہ پسند ان کی انٹرویو کی لڑی آئی جس میں انھوں نے بڑی دانائی کی باتیں کی ہیں اور اپنے فلاحی کاموں کا ذکر کیا ہے،بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور شرم بھی آئی -الله جل شانہ ان کی محنتیں قبول فرمائے اور عجب ،خودپسندی اور کبر وغیرہ جیسے مذموم اخلاق سے ان کی حفاظت فرمائے -آمین
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بٹیا، مگر اصلی مبارک تو اس وقت دوں گا جب بیس ہزاری ہو چکی ہو گی، اور اس سے بھی زیادہ اصیل جب تم کم از کم مجھ سے آگے بڑھ جاؤ گی
 
Top