مبارکباد گل یاسمیں کے 10 ہزار مراسلے

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت مبارک بٹیا ۔ یہ بڑا تمغہ ہے یہاں کا ۔ دس ہزاری کلب کی رکنیت کی اہل ہیں اب آپ ۔ذرا حسن اتفاق تو دیکھو سے آپ کی تصویر بھی کے پونے لاکھ کے سوٹ میں آگئی ۔ :)
 
قیوم بھائی آپ کہاں ہیں۔۔ کم آتے ہیں بہت۔
آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔
سال کے ان دو تین ماہ میں مزدوری کی مصروفیت کچھ زیادہ رہتی ہے۔
البتہ جب جب وقت ملتا ہے حاضری ضرور لگتی ہے۔
ہم اردو بولتے بولتے پنجابی بھولنے لگے ہیں اب۔
اللہ نا کرے جی۔
 
اس سے پہلے ایسی برق رفتاری صرف شمشاد صاحب ہی کی تھی اور وہ نہ جانے اب کہاں ہیں، ان کا ریکارڈ خطروں میں گھر گیا ہے۔ :)
شاید۔
کُجھ کُجھ یاد پیندا اے، کہ ساڈی ماہی احمد دے مراسلیاں دی وی ایہو گَتی (سپیڈاں) ہئی! تے ھُن بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نِیاڑِیاں دے کپڑے ای لبھدی ہوندی۔:tongueout:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نِیاڑِیں
یہ بھی ایک سندھی لفظ ہے بمعنی بیٹی۔پنجابی میں پہلے نہیں سنا ۔
اس کا سندھی املا نیاٹی ہے -مگر ی کے نیچے سندھی میں دو افقی نقطے لگتے ہیں ۔
(بر سبیل تذکرہ )
 
نِیاڑِیں
یہ بھی ایک سندھی لفظ ہے بمعنی بیٹی۔پنجابی میں پہلے نہیں سنا ۔
اس کا سندھی املا نیاٹی ہے -مگر ی کے نیچے سندھی میں دو افقی نقطے لگتے ہیں ۔
(بر سبیل تذکرہ )
یہاں صرف بیٹی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ شیر خوار، چھوٹے کم عمر بچوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پنجابی میں تھوڑا تلفظ کا فرق لگ رہا ہے۔ ’ نیانڑا ‘ ۔۔ ’نیانڑی ‘ یا پھر جمع ’نیانڑے یا نیاڑے‘ ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہاں صرف بیٹی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ شیر خوار، چھوٹے کم عمر بچوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پنجابی میں تھوڑا تلفظ کا فرق لگ رہا ہے۔ ’ نیانڑا ‘ ۔۔ ’نیانڑی ‘ یا پھر جمع ’نیانڑے یا نیاڑے‘ ۔
بعینہٖ سرائیکی میں بھی ایسا ہی ہے، اسی تلفظ کے ساتھ یعنی دوسرے ن کو ں پڑھا جاتا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
نِیاڑِیں
یہ بھی ایک سندھی لفظ ہے بمعنی بیٹی۔پنجابی میں پہلے نہیں سنا ۔
اس کا سندھی املا نیاٹی ہے -مگر ی کے نیچے سندھی میں دو افقی نقطے لگتے ہیں ۔
(بر سبیل تذکرہ )
یہاں صرف بیٹی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ شیر خوار، چھوٹے کم عمر بچوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پنجابی میں تھوڑا تلفظ کا فرق لگ رہا ہے۔ ’ نیانڑا ‘ ۔۔ ’نیانڑی ‘ یا پھر جمع ’نیانڑے یا نیاڑے‘ ۔
رچنا دو آبے کی پنجابی میں اس لفظ کا ایک تلفظ "نیانا" بھی ہے یعنی:

نیانا - ایک بچہ
نیانی - ایک بچی
نیانے - بچے (جمع)

ایک مزید تلفظ بھی ہے جس میں ابتدائی نون بھی ہٹا دیا جاتا ہے یعنی "یانے" بمعنی بچے، اور اسی طرح اس لفظ کا مذکر مونث اور واحد جمع۔ اور میں نے یہی تلفظ سب سے زیادہ سن رکھا ہے۔ :)
 
کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی یو ٹیوبر لڑکی کے افریقی ممالک کے وی لاگز دیکھ رہا تھا تو ہندی میں بات چیت کرتے وہ بچوں کے لیے لفظ ’نیانے‘ یا ’نیانڑے‘ استعمال کر رہی تھی۔ بائیوگرافی دیکھی تو علم ہوا کہ امبالہ، ہریانہ سے ہے۔ ہریانہ بھی پنجاب کا حصہ رہا ہے تو وہاں بھی یہی لفظ استعمال ہو رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کمال کی محفلین ہیں آپ۔ عرصہ بعد ایسا رکن آیا ہے جس نے محفل کے ہر گوشے سے اتنے اراکین کو انگیج کر رکھا ہو۔
آپ کے انٹرویو کا دھاگہ کیوں نہیں کھلا اب تک؟ کافی کچھ جاننا ہے۔
کمال کی نہیں عثمان بھائی " اردو محفل " کی۔
ہاں نا چمن کے ہر گوشے پر نظر ہونی چاہئیے ، آپ لوگوں کی مہربانی ہے کہ ساڑھے تین مہینے کے اس پڑاؤ میں ایسے تعریفی الفاظ کے قابل سمجھا۔
اور یہ کیا انٹرویو۔۔۔ نواز شہباز تایا والا تو نہیں نا۔۔۔ پاکستان آنے اور پھر واپسی کی اجازت تو ملے گی نا بعد میں؟
دھاگہ الجھا ہوا ہے سلجھنے کا انتظار کیجئیے:ROFLMAO:
 
Top