جہانزیب
محفلین
جناب الکبیر صاحب نے جھنڈا بنانے کا ایک عدد ویڈیو ٹوٹیوریل یہاں پیش کیا ہے، اس ٹوٹیوریل میں انہوں کے کپڑے کا ایک Texture استعمال کیا ہے، ہم یہ Texture خود کیسے بنا سکتے ہیں؟ ابھی اس ٹوٹیوریل میں ہم یہ سیکھیں گے ۔
سب سے پہلے آپ گمپ کھولیں، اگر آپ کے پاس گمپ نہیں ہے تو اس ربط سے گمپ مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
۱۔گمپ کھولنے کے بعد File میں جا کر New پر کلک کر کے ہم ایک نئی فائل 500x400 کی کھول لیتے ہیں ۔
۲۔اس کے بعد اوزاروں میں Blend Tool کو منتخب کر لیں، اوزار کی ترجیحات میں ذیل کی ترجیحات منتخب کریں ۔
Mode=Difference
Gradient=FG to BG
Shape=Linear
۳۔ اب تصویر پر آ کر Gradient کا استعمال کریں، استعمال کرنے کے لئے بے ترتیبی سے دائیں سے بائیں، بائیں سے دائیں، نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے اس کا استعمال کریں، جبتکہ آپ نتائج سے مطمعن نہیں ہو جاتے ۔ میرے پاس ذیل کی شکل سامنے آئی ہے ۔
۴۔ ایسا کرنے کے بعد ، Filters اور وہاں Blur, پھر Gausian Blur منتخب کر لیں، اور مقدار میں 15 اور Method میں RLE کو منتخب کر لیں ۔
۵۔ اب دوبارہ Filters وہاں Edge Detect اور وہاں Edge منتخب کر کے مندرجہ ذیل مقدار رکھیں ۔
Alogrithm=Sobel
Amount=2
Smear
۶۔ اب colors میں جا کر Invert منتخب کر دیں.
۷۔ اب Colors میں جا کر Levels منتخب کر کے قدریں ذیل کی تصویر جیسی کر لیں ۔
۹۔ ہمارے پاس تصویر میں تیکھا پن زیادہ ہے، کم کرنے کے لئے، Filters وہاں Blur اور پھر Gausian Blur منتخب کر کے مقدار 5 پر دھندلا کر دیں ۔
۱۰۔ اب colors اور وہاں Color Balance منتخب کر کے تجربات کریں ۔اور اپنی مرضی کے رنگ میں ڈھال لیں،
ایک اور مثال ۔
جھنڈے میں اس کا استعمال ۔