گمپ یا فوٹوشاپ؟

آپ گرافکس کا کونسا سافٹوئیر استعمال کرتے ہیں؟

  • کوئی اور [نام بتائیں]

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    29

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

آپ گمپ کو زیادہ استعمال کرتے ہیں یا پھر فوٹو شاپ کو؟

جو فوٹوشاپ استعمال کرتا ہے وہ اسکا ورژن بھی بتائے۔

اور جو دوسرے سافٹوئیر استعمال کرتے ہیں وہ اس کا نام اور ورژن دونوں بتائیں۔

شکریہ۔
 

دوست

محفلین
گمپ اچھا ہے، پر بہت پروفیشنل کام کے لیے فوٹوشاپ ہی مستعمل ہے۔ کھیل کود کے لیے گمپ استعمال کرو۔
 

اسد

محفلین
ایڈیٹنگ کے لئے میں گمپ استعمال کرتا ہوں، جبکہ تصاویر دیکھنے اور عام کنورژن کے لئے XnView استعمال کرتا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ فری سوفٹویئر استعمال کروں، جبکہ کچھ لوگوں کا پائریٹڈ سوفٹویئر کے بغیر کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا اور وہ تصاویر دیکھنے (viewing) کے لئے بھی فوٹوشوپ استعمال کرتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
بھائی بہت کم ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

یہ کونسی پارٹی نے بائکاٹ کیا ہے :eek:

خواتین و حضرات ووٹ ڈالیں اور اگر گرافکس سے انٹرسٹ نہیں تو وہی ووٹ ڈال دیں ;)
 

محمد سعد

محفلین
میں نے تو آج تک فوٹوشاپ کی شکل بھی نہیں دیکھی کہ یہ کیسا ہوتا ہے۔ :grin: معلوم نہیں کہ اس کی وجہ میرا گرافکس سے لگاؤ کم ہونا ہے یا غیر آزاد سافٹ وئیر سے میری دشمنی۔ :rolleyes: بہرحال، گمپ اور انک سکیپ کا تازہ ترین نسخہ تقریباً ہمیشہ اپنے پاس رکھتا ہوں۔ اگرچہ ان کے زیادہ تر فیچرز میرے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں۔ لیکن میری ضروریات بھی کم ہیں چنانچہ مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ;)
 

فہیم

لائبریرین
فوٹو شاپ 7 اور سی ایس 4۔
کسی زمانے میں جہانزیب بھائی کی محبت اور ان کی دیکھا دیکھی میں گمپ بھی یوز کیا لیکن صرف گھر میں آفس میں صرف فوٹو شاپ ہی۔
 

میم نون

محفلین
بہت خوب :)

تو بھائی جی کچھ وقت نکال کر اپنے علم میں سے چند قطرے محفل پر بھی پیش کریں تاکہ ہمارہ بھی بھلا ہو :grin:
 
Top