گم شدہ زندگی !

چلنے سے پہلے۔۔۔رینگتے تھے
اور اس سے پہلے ہاتھ پاوں مارتے تھے
اور بولنے سے پہلے
الفاظ ٹوٹ پھوٹ جاتے تے
اور اس سے پہلےمحض چلاّتے تھے
بنا بات بھی ہنستے تھے
یاپھر روتے رہتے تھے
کھانے سے پہلے پیتے تھے
اور گہری سانسوں سے پہلے
یہ مختصر تھیں اور تیز تیز
بس کم کم ہی جاگتے تھے اور زیادہ زیادہ سوتے تھے
کرسی سے پہلے پنگھوڑا تھایاپھر ماں کی گود اور پہلو
یا پھر بابا کی تھامی انگلی یا پھر چچا، پھوپھا،تایا، ماموں، خالہ، چچی، پھوپھو، تائی
کتنی گودیں میسر تھیں۔۔۔سر پہ کتنے ہاتھ دھرے تھے
کیا کچھ ہم سے دور ہوا ہے
ہم کو کیا کچھ یاد نہیں ہے!


خرم
 
Top