گنیز ورلڈ ریکارڈ سب سے زیادہ بال

تعبیر

محفلین
کچھ لوگ،واقعات اور چیزیں دیکھ کر دل بے ساختہ کہ اٹھتا ہے کہ “اور تم پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے“۔
بےچاری بچی جبکہ بچی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہے کہ اسکا نام گنیز میں تو آیا جبکہ لوگ اس کے لیے کیا کیا پابڑ بیلتے ہیں۔

گیارہ سالہ Supatra Sasuphan کو جو کہ تھائی لینڈ کی رہنے والی ہے کو Hypertrichosis بیماری ہے جسے Ambras Syndrome بھی کہتے ہیں۔
جبکہ چڑانے والے اسے monkey face اور wolf girl کا نام دیتے ہیں۔

اس بیماری میں جسم پر موٹے اور لمبے بال ہوتے ہیں جن کا کوئی بھی علاج نہیں ہے حتیٰ کہ لیزز ٹریٹمنٹ سے بھی نہیں

باقی کی تفصیل یہاں دیکھیں
یہاں دیکھیں

the_worlds_hairiest_640_01.jpg

the_worlds_hairiest_640_02.jpg

the_worlds_hairiest_640_03.jpg
 
سویدا

محفلین
ایسے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا منقول ہے
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاھا بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جس نے مجھے عافیت میں رکھا اس چیز سے جس میں وہ مبتلا ہے اور مخلوقات میں سے کتنوں پر اللہ نے مجھے فضیلت بخشی
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں ایک چیز دیکھنے کی یہ ہے کہ اس معاشرے میں اس لڑکی سے کوئی بھی نفرت نہیں کر رہا۔ وہ اسکول میں بھی پڑھتی ہے، اپنی دوستوں کے ساتھ کھیلتی ہے، بازار میں بھی جاتی ہے، لیکن کہیں بھی کوئی بھی اس سے نفرت یا اجنبیت محسوس کرتا نظر نہیں آیا۔ جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے۔

اگر ایسا کچھ ہمارے معاشرےمیں ہوتا تو سوچیئے اس کی زندگی کس طرح اجیرن ہو چکی ہوتی۔
 
وجی

لائبریرین
ایسے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا منقول ہے
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاھا بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جس نے مجھے عافیت میں رکھا اس چیز سے جس میں وہ مبتلا ہے اور مخلوقات میں سے کتنوں پر اللہ نے مجھے فضیلت بخشی
بے شک
ٌالحمداللہ
 
Top