گوبھی بھرے پراٹھے۔

حجاب

محفلین
[align=right:1437e804eb]گوبھی بھرے پراٹھے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
پھول گوبھی۔ ایک پاؤ۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ۔
نمک۔آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ۔
ہرا دھنیا۔باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔
پودینہ۔6 یا 7 پتّے۔باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچ۔3 عدد۔باریک کاٹ لیں۔
گھی یا آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
گوبھی کے پھول باریک کتر کے اس پر نمک لگائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک چولہے پر رکھیں تاکہ گوبھی بھاپ میں گل جائے،اب گوبھی کو ٹھنڈا کرکے سارے مصالحے ملا دیں اب جس طرح آلو کے پراٹھے بنتے ہیں یہ آمیزہ روٹی میں بھر کر بیل لیں اور پہلے ہلکا سا سینک کر پھر آئل یا گھی ڈال کر تل لیں ۔مزیدار پراٹھے تیار ہیں۔کیچپ یا اچار کے ساتھ کھائیں مزے کریں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:1437e804eb]
 

AMERICAN

محفلین
حجاب جی میرا تو دل چاہتا ہے کہ ہر سنڈے کے سنڈے میں گوبھی بھرے پراٹھے کھاؤں پر یہاں ایسا موقع ہی نہیں ملتا ۔
گوبھی بھرے پراٹھے ہوں اور ساتھ میں حسین دہی والے کا میٹھا میٹھا دہی ہو
 

ماوراء

محفلین
AMERICAN نے کہا:
حجاب جی میرا تو دل چاہتا ہے کہ ہر سنڈے کے سنڈے میں گوبھی بھرے پراٹھے کھاؤں پر یہاں ایسا موقع ہی نہیں ملتا ۔ گوبھی بھرے پراٹھے ہوں اور ساتھ میں حسین دہی والے کا میٹھا میٹھا دہی ہو
کہاں ایسا موقع نہیں ملتا؟ :roll:
 

فہیم

لائبریرین
ہوں مزیدار ہی ہوں گے
مگر مجھے تو بیسنی پراٹھے پسند ہیں ساتھ میں‌لہسن کی چٹنی اور اچار
کیا کوئی کھلا سکتا ہے یہ :D
 
Top