کاشفی
محفلین
گوجرانوالہ: زمیندار کے بیٹے کی ساتھیوں سمیت لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں بااثر زمیندار کے بیٹے نے ساتھیوں سمیت 16 سال کی محنت کش لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانے کے محرر کو معطل کر دیا گیا۔جیو نیوز گوجرانوالہ کے دفتر میں نواحی گاؤں نو شہرہ ورکاں سے آنے والی خاتون نے بتایا کہ اتوار کی شب وہ اوراس کی بیٹی کھیتوں میں جارہی تھیں کہ بااثر زمیند ار کشمیرا کے بیٹے خلیل اور اس کے دیگر تین ساتھیوں نے انھیں زبردستی روک لیا اور اپنی حویلی میں لے گئے۔خاتون نے الزام لگایاکہ حویلی میں اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا اور ملزمان نے اس کی سولہ برس کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، لڑکی کی حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔خاتون کاکہناتھاکہ وہ اپنی بیٹی کوتھانے لے گئی جہاں ڈیوٹی آفیسر اور محرر نے نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی بچی کا میڈیکل کرایا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے اطلاع ملتے ہی تھانے کے ڈیوٹی آفیسراور محرر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔