گوجرانوالہ کے 3 اعزازات

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ شہر جو کہ صوبہ پنجاب کا ایک اہم زرعی اور صنعتی ضلع اور ڈویژن ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کی دھرتی نے چند ایسے نام پیدا کئے ہیں۔ جن کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا اندازہ آپ ان کے ناموں سے ہی لگا سکتے ہیں۔
اس ڈویژن کے نامی گرامی شاعر جناب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہیں۔ جنہیں شاعر مشرق کہا جاتا ہے۔جن کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع سیالکوٹ سے ہے۔
یہاں میں چند عصر حاضر کے نامور لوگوں کے بارے میں کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں۔ جنہوں نے حال ہی میں 14 اگست 2010 کو حکومت پاکستان کے صدر تمغہ امتیاز (پرائڈ آف پرفارمنس ( حاصل کیا ہے۔

ان میں سب سے پہلے نمبر پر جناب سہیل احمد کا نام ہے۔ اس کے علاوہ جناب ذوالفقار احمد چیمہ صاحب کا نام ہے۔ اور گوجرانوالہ کی اصلی شان و شوکت والے جناب شاہد پہلوان آٹے والے ہیں۔

مزید تفصیل
 

طالوت

محفلین
ہاں جی میں نے ایک بار ہڑیسہ کھایا تھا مزہ آ گیا۔ اور میرے ایک تایا زاد کا سسرال بھی یہاں ہے تو جب کبھی ان کے یہاں جانا ہو تو جی چاہتا ہے کہ بندہ ایک دن پہلے ہی کھانا چھوڑ دے :noxxx: ۔

ویسے فخر نوید اقبال تو سیالکوٹ کے اعزاز ہوئے اب اگر ضلعی سطح پر اعزاز گننے ہیں تو چوہدری بھی کسی “اعزاز“ سے کم تو نہیں ;)

ویسے کیا خوب ہو اگر آپ صرف گوجرانوالا کے جاندار و بے جان اعزازات کا ذکر کریں۔
وسلام
 
اعزازات کی بات تو ہو گئی، اب کچھ خاص بات بھی ہو جائے۔
گوجرانوالہ کے مقامی لوگ اسے گوجرانوالہ نہیں بلکہ ”کُجراں آلا“ کہتے ہیں۔
 
Top