لتا گوری گوری ۔۔او بانکی چھوری

نبیل

تکنیکی معاون
نیٹ فلکس پر ایک ڈرامہ دیکھتے ہوئے ماضی کے ایک اور لاجواب گانے کا پتا چلا۔ ذیل میں اس کی ویڈیو اور اس کے بول ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

گورے گورے او بانکے چھورے، کبھی میری گلی آیا کرو
گوری گوری او بانکی چھوری، چاہے روز بلایا کرو

روز روز ملاقات اچھی نہیں
پیار میں ایسی بات اچھی نہیں
تھوڑا تھوڑا ملنا تھوڑی سی جدائی
سدا چاندنی رات اچھی نہیں
چھوڑو چھوڑو، جیا نہ توڑو
کسی اور کو جلایا کرو

چھوٹی سی بات پر یہ لڑائی؟
پیار کی دہائی ہے، پیار کی دہائی
انکھیوں میں انکھیاں ڈال کے تو دیکھو
چہرے پہ غصہ ہائے دل میں صفائی
گھڑی گھڑی، او بڑی بڑی
ایسی باتیں نہ بنایا کرو

فلم : سمادھی (1950)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : گورے گورے او بانکے چھورے
گلوکار : امیربائی کرناٹکی، لتا منگیشکر
موسیقار : سی۔ رامچندر
اداکار : اشوک کمار، نلنی جیونت
 
سیما علی

لائبریرین
کتنے خوبصورت گانے تھے اس قدر بے ساختہ اور پُر اثر اب تو انڈین گانوں کی زبان اسقدر خراب ہوگئی ہے بچوں کی زبان پر سُن کے بتانا پڑتا ہے بٹیا یہ گالی ہے !!پتہ نہیں کس طرف جا رہے ہیں !!!!!
کمخت اور کمینہ کا استعمال تو عام سی بات ہے۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

خوب آنا جانا لگا ہے بانکے چھورے چھوریوں کا
 
سیما علی

لائبریرین
بھ
تو کیا یہ واقعتا گالیاں ہیں؟ :silent3:
نین بھیا آشا بھوسلے کہتی ہیں ؀
گنیز بک کے مطابق سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانے والی گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچے کی زبان سے فلم ہیروئن کا گانا "ہم ہلکت جوانی" سن کر شاک میں آگئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ' مجھے اگر کوئی کہے کہ ہلکت جوانی گاؤ تو میں نہیں گاؤں گی کیونکہ مراٹھی میں ہلکت ایک گندی گالی ہوتی ہے'۔وہ کہتی ہیں کہ آج کل کے گانے، گانے نہیں بلکہ گالیاں ہیں۔
 
اب محفل پر مراٹھی ڈھونڈنا پڑے گا۔ محمد شعیب بھائی ہیں پر ان کو زحمت دیتے ڈرتا ہوں۔ فہد اشرف سر! یہ کیا چکر ہے۔۔۔ ذرا معانی عطا کریں کسی ذاتی پیغام میں بھلے۔۔۔
 
فہد اشرف

محفلین

بھائی میں مراٹھی نہیں ہوں۔ گانے کے سیاق و سباق سے ہم نے اس کے معنی ہلاکت خیز اخذ کیا تھا :p۔
ویسے یہ لفظ ہلکٹ ہے جو شاید بد تمیز کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک عدد مراٹھی محفلین کو ٹیگ کر کے دیکھتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مطلب بالکل اجنبی ہے یا کچھ تشابہ، تشاکل، تماثل، تفاعل، تقابل اردو سے بھی رکھتی ہے ؟
ابھی ایک ٹیوٹوریل دیکھا ۔ آسان اور سادہ زبان ہے ۔ جلد بلکہ بہت جلد سیکھی جاسکتی ہے ۔
ایک ویڈیو سے تو یہی اندازہ ہوا ۔
 
فہد اشرف

محفلین
فہد بھائی ! ویسے یہ کیسی زبان ہوتی ہے ؟
مطلب بالکل اجنبی ہے یا کچھ تشابہ، تشاکل، تماثل، تفاعل، تقابل اردو سے بھی رکھتی ہے ؟
تغافل ہی تغافل رکھتی ہے
مہاراشٹر کے خطے میں بولی جانے والی زبان ہے، چونکہ پراکرت سے نکلی ہے اس لیے اردو جاننے والوں کو بالکل غیر مانوس نہیں لگے گی۔ اردو میں مراٹھی کے بہت سارے الفاظ مستعمل ہیں مثال کے طور پہ لفظ فقط، ف، ق اور ط کی وجہ سے یہ لفظ مجھے خالص اردو کا لگتا تھا لیکن مہاراشٹر میں میں نے دیکھا کہ اس لفظ کا سب سے زیادہ استعمال مراٹھی کرتے ہیں ہمارے یہاں تو اس کا متبادل صرف زیادہ استعمال ہونے لگا ہے اور فقط تقریباً متروک ہو چکا ہے۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
کتنے خوبصورت گانے تھے اس قدر بے ساختہ اور پُر اثر اب تو انڈین گانوں کی زبان اسقدر خراب ہوگئی ہے بچوں کی زبان پر سُن کے بتانا پڑتا ہے بٹیا یہ گالی ہے !!پتہ نہیں کس طرف جا رہے ہیں !!!!!

گزشتہ دنوں ایسا ہی تجربہ ہوا جب بیٹی نےکہا "یہ سنیں کالج فنکشن میں بج رہا تھا"
سننے میں ایسا لگا کہ *ک ت ی محبت نے انگڑائی لی
سوچا کچھ بعید نہیں جب عشق* ک م ی ن ہ ہوسکتا ہے
گوگل کیا تو محفل تک رسائی ہوئی الفاظ یوں نکلے

آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی....

اسکو پہلے نصرت فتح علی خان اور دوسرے بھی گا چکے ہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی میں مراٹھی نہیں ہوں۔ گانے کے سیاق و سباق سے ہم نے اس کے معنی ہلاکت خیز اخذ کیا تھا :p۔
ویسے یہ لفظ ہلکٹ ہے جو شاید بد تمیز کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک عدد مراٹھی محفلین کو ٹیگ کر کے دیکھتے ہیں۔
میں نے تو ویڈیو سے بھی یہی معنی اخذ کیا تھا۔۔۔۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
بھائی میں مراٹھی نہیں ہوں۔ گانے کے سیاق و سباق سے ہم نے اس کے معنی ہلاکت خیز اخذ کیا تھا :p۔
ویسے یہ لفظ ہلکٹ ہے جو شاید بد تمیز کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک عدد مراٹھی محفلین کو ٹیگ کر کے دیکھتے ہیں۔

مراٹھی میں یہ واقعی ایک گندی گالی ہے ۔ لیکن ہندی میں اس کے معنی بس ایک نیگیٹو لفظ کے ہوتے ہیں ۔ اور مہاراشٹر میں یہ عموما mean ( کمینہ رذیل ) کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔۔۔
 
مہاراشٹر کے خطے میں بولی جانے والی زبان ہے، چونکہ پراکرت سے نکلی ہے اس لیے اردو جاننے والوں کو بالکل غیر مانوس نہیں لگے گی۔ اردو میں مراٹھی کے بہت سارے الفاظ مستعمل ہیں مثال کے طور پہ لفظ فقط، ف، ق اور ط کی وجہ سے یہ لفظ مجھے خالص اردو کا لگتا تھا لیکن مہاراشٹر میں میں نے دیکھا کہ اس لفظ کا سب سے زیادہ استعمال مراٹھی کرتے ہیں ہمارے یہاں تو اس کا متبادل صرف زیادہ استعمال ہونے لگا ہے اور فقط تقریباً متروک ہو چکا ہے۔
’’فقط‘‘ ہو سکتا ہے کہ اب مراٹھا علاقوں ہندی علاقوں کی بہ نسبت زیادہ رائج ہو ۔۔۔ تاہم یہ عربی الاصل لفظ ہے سو اسے ’’شدھ‘‘ اردو کا لفظ ہی سمجھنا چاہیے :)
ویسے بھی جنوب مشرقی ہند والوں کا عربوں سے رابطہ شمالی ہند والوں سے زیادہ قدیم ہے ۔۔۔ بلکہ شمالی ہند والوں کا تو عربوں سے پالا پڑا ہی نہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مہاراشٹر کے خطے میں بولی جانے والی زبان ہے، چونکہ پراکرت سے نکلی ہے اس لیے اردو جاننے والوں کو بالکل غیر مانوس نہیں لگے گی۔ اردو میں مراٹھی کے بہت سارے الفاظ مستعمل ہیں مثال کے طور پہ لفظ فقط، ف، ق اور ط کی وجہ سے یہ لفظ مجھے خالص اردو کا لگتا تھا لیکن مہاراشٹر میں میں نے دیکھا کہ اس لفظ کا سب سے زیادہ استعمال مراٹھی کرتے ہیں ہمارے یہاں تو اس کا متبادل صرف زیادہ استعمال ہونے لگا ہے اور فقط تقریباً متروک ہو چکا ہے۔
’’فقط‘‘ ہو سکتا ہے کہ اب مراٹھا علاقوں ہندی علاقوں کی بہ نسبت زیادہ رائج ہو ۔۔۔ تاہم یہ عربی الاصل لفظ ہے سو اسے ’’شدھ‘‘ اردو کا لفظ ہی سمجھنا چاہیے :)
یہ لفظ فقط بھی دراصل دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے ۔البتہ ہم اردو والوں نے ایک لفظ بنالیا ۔
فَ قط ۔ ف کا مطلب ہے پھر ۔اس کے بعد ۔ اور قط کا مطلب ہے ہرگِز نہیں ۔ تو اس طرح فقط کا مطلب بنا کہ "اس کے بعد کچھ نہیں" ۔ کسی بات کو مکمل اور معنوی طور پر مختوم ہونے پر کہتے ہیں ۔یعنی یوں یوں ہوا اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔
 
اس کی ایک بہت معروف روایتی مثال یوں بھی ذہن میں ائی کہ اکثر اوقات درخواست، پیغام اور خط کے آخر میں بھی مدعا مکمل کرنے کے بعد لکھنے والا اپنا نام لکھنے سے پہلے لکھتا ہے فقط ۔ فلان ابن فلان وغیرہ ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مراٹھی میں یہ واقعی ایک گندی گالی ہے ۔ لیکن ہندی میں اس کے معنی بس ایک نیگیٹو لفظ کے ہوتے ہیں ۔ اور مہاراشٹر میں یہ عموما mean ( کمینہ رذیل ) کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔۔۔
تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔ فہد اشرف کوئی ڈھونڈو آدمی۔۔۔ آخر کو بزرگ فرماتے ہیں کہ زبان کی گالیاں ضرور یاد رکھو تاکہ جب کوئی تم کو برا بھلا کہے تو تم اسے چونکا سکو۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ لفظ فقط بھی دراصل دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے ۔البتہ ہم اردو والوں نے ایک لفظ بنالیا ۔
فَ قط ۔ ف کا مطلب ہے پھر ۔اس کے بعد ۔ اور قط کا مطلب ہے ہرگِز نہیں ۔ تو اس طرح فقط کا مطلب بنا کہ "اس کے بعد کچھ نہیں" ۔ کسی بات کو مکمل اور معنوی طور پر مختوم ہونے پر کہتے ہیں ۔یعنی یوں یوں ہوا اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔
آپ بھی کیسے کیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ دو بار پڑھتا پڑھتا ہے۔۔۔ پہلی بار "ہیں!" اور دوسری بار "اچھا" کے ساتھ۔۔۔۔
 
Top