گوشئہ تنہائی سے ۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

loneliness4ever

محفلین
جب تنہائی فقیر سے گفتگو کرتی ہے:

× اللہ کے کام، اس کی حکمت سمجھو !!! آنکھیں کھولو اور دیکھو تمہارے آس پاس کئی لوگ ایسے ہونگے جو کسی مخصوص ڈاکٹر ، حکیم کی خوب تعریفیں کرتے ہونگے تو کئی ان کے برعکس مخالف سوچ رکھنے والے افراد ہونگے جو تعریف شدہ ڈاکٹر ، حکیم کے بارے میں ایسا کہتے نظر آئیں گے کہ ان کی دوا سے، ان کے علاج سے تو بیماری ٹھیک ہی نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ یاد رکھو !! اگر ایک ہی ڈاکٹر سے، ایک ہی حکیم سے اللہ اپنی خلقت کو شفاعطافرماتا تو دیگر کتنے ہی ڈاکٹروں ، حکیموں کے گھروں کے چولھے نہیں جلتے۔۔۔ سمجھو مالک کی عطا، اس کی حکمت کو۔۔۔۔۔۔۔ وہ کسی کو بھی کسی بھی در سے ، کسی بھی ہاتھ سے شفا پہنچا دیتا ہے ۔

× سچ بولنا بہادری ہے مگر وقت پر۔۔۔۔۔ کیونکہ وقت گزرنے کے بعد کہا جانے والا سچ ، سچ تو رہتا ہے مگر اس میں بہادری نہیں رہتی۔۔۔۔

× جو دل کو اچھا لگے اس سے اچھا سلوک کرنا کوئی بڑی بات نہیں ۔۔۔ بڑی بات تو یہ ہے کہ جس کو ایک نظر دیکھنا بھی گوارا نہ ہواچھا سلوک اس کے ساتھ روا رکھا جائے۔۔۔ اور یہ ہی افضل نیکی ، اعلی اخلاق اور بڑے انسان کی پہچان ہے

× موت سے تو انسان کا گلے ملنا لازمی ہے تو کیوں ناں کسی نیک مقصد کے ہمراہ موت سے ملاقات کی جائے

× نماز عادت نہیں، عبادت ہونا چاہیئے

× اپنے آپ پر تنقید کرنا، دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے

× یاد رکھا جائے افراد معاشرہ قائم کرتے ہیں ۔۔۔ معاشرہ محتاج ہوتا ہے ا فراد کا ۔۔۔۔ افراد جیسے ہونگے ویسا ہی معاشرہ تشکیل پائے گا

× لالچ انسان کو مفلسی تک لے جاتی ہے

× تنقید برائے تسکین تخریب کے سواء کچھ نہیں

× تنقید برائے تعمیراللہ کی نعمت ہے، جب ملے ۔۔۔ دل کھول کر قبول کی جائے

× الفاظ دل جوڑ بھی سکتے ہیں اور دل توڑ بھی سکتے ہیں۔۔۔۔ ان کے استعمال میں احتیاط لازم ہے

× اعلی تعلیم اور کھوکھلی تربیت کا ساتھ انسانی معاشرے کو ہمیشہ بھاری نقصان پہنچاتا ہے۔۔۔ اس کے برعکس تعلیم سے بے بہرہ مگر اعلی تربیت سے تراشا ہوا فرد انسانی معاشرے کو انسانوں کے قابل بناتا ہے

× غیبت کرنے والا کسی دوسرے انسان کی نہیں بلکہ اپنی ہی خامی کو عیاں کر رہا ہوتا ہے

طالب ِ دعا
س ن مخمور​
 
نایاب

لائبریرین
روشن روشن اجلی سچی باتیں
بہت دعائیں

عبیر خان

بہت ہی اچھی بات شیئر کی ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
روشن روشن اجلی سچی باتیں
بہت دعائیں

فقیر کی محفل میں عزیز بھائی کی آمد بہار لے آتی ہے
اس درجہ توجہ پر خاکسار ممنون و مسرور ہے
پسندیدگی پر دل شاد ہے
دعا ہے
عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
loneliness4ever

محفلین
بہت خوب بھائی۔ اللہ اور اس کا حبیب جزا دیں۔ سدا سایۂ رحمت میں رہیں۔

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔
عزیز بھائی کی جانب سے خلوص کا یہ سلسلہ امید ہے مستقل رہے گا
فقیر آپ کی آمد پر ممنون و مسرور ہے
دعا ہے مالک آپ کو آباد و بے مثال رکھے ۔۔۔۔۔۔ آمین
 
loneliness4ever

محفلین
جب تنہائی فقیر سے گفتگو کرتی ہے:
× ظالم کے ظلم پر مظلوم کی خاموشی ظالم کو مزید ظلم کرنے پر اکساتی ہے

× جس معاشرے میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنایا جانے لگے ۔۔۔۔۔۔ تو اس معاشرے کا مٹ جانا اٹل ہو
جاتا ہے، پھر نہ کسی فرد واحد کا عمل، نہ کسی پیر کی دعا بارگاہ الہی میں محو فریاد ہوتی ہے، کیونکہ سچ
ایمان ہے اور جھوٹ اس کی الٹ۔۔۔ اور بے ایمانوں کی نجات سوائے توبہ کے کسی میں نہیں، مگر توبہ بھی
فرد واحد کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی

× بندہ اس وقت مایوسی میں مبتلا رہتا ہے جت تک اس کی امیدیں رب اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآل وسلم
سے وابستہ نہیں ہوتیں

× صبح ہمیشہ رات کے بعد آتی ہے

× نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود ایمان کو زندہ رکھتا ہے
 
loneliness4ever

محفلین
بہت خوبصورت باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیر

فقیر کی محفل کو رونق بخشنے پر صد شکریہ
مالک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
امید ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا، بندہ منتظر رہے گا
مالک آباد و کامیاب رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
Top