ضیاء حیدری
محفلین
گوشت ہی گوشت ۔
قربانی کرکے سارا گوشت فریز کر لینا قربانی کی روح کے خلاف ہے، مگر کیا کریں اس دور اندیشی کا، جو ثواب کے ساتھ ساتھ کباب کا بھی خیال رکھتی ہے، پھر بھی ہم بلڈ پریشر کولیسٹرول اور یوریکیسڈ کے مریضوں سے کہیں گے کہ اپنے حال پر رحم کیجئے، احسن طریقہ ہے کہ قربانی کے تین حصے کریں جس میں آپ صرف ایک حصہ کے حق دار ہیں ایک حصہ آپ کے رشتہ داروں کا ہے اور بالخصوص غریب رشتہ داروں کا اور تیسرا حصہ غریبوں کا ہے خدارا حق داروں کو ان کا ادا کریں، ورنہ ڈاکٹروں کا بل بھرنے کو تیار رہیں۔ قربانی کا گوشت ذخیرہ کرکے تکہ کباب بنانے کو دل کرتا ہے، اپنے دل کا نہ ماریں ہاں اتنا کھائیں جتنا آپ آسانی کے ساتھ ہضم کر لیں۔