میں گانوں کی ایم پی تھری فائلز کی بات نہیں کررہا ، اس سے تو ہفتہ میں ہی یار لوگ جگہ بھر دیں گے
اصل میں میرا پروگرام تعلیمی اور معلوماتی ایم پی تھری فائلز کو اپ لوڈ کرنا تھا تاکہ سب فائدہ اٹھا سکیں اور ڈاؤن لوڈ کر کے لطف اندوز ہو سکیں۔
مثلا میرے پاس محی الدین کی آواز میں بہت خوبصورت ادب پارے ہیں جو میں چاہتا ہے کہ سب کے ساتھ بانٹ سکوں،
اسی طرح میں کچھ مضامین کو اپنی یا کسی اور کی آواز میں ریکارڈ کرکے بھی دیکھنا چاہتا ہو تاکہ ہم کتابوں کی ایک آڈیو لائبریری بھی بنا سکیں۔ اس میں ہم کانٹ چھانٹ کرسکتے ہیں اور اگر کوئی فائل بالفرض خطرناک نوعیت کی ہو تو اس کے لیے کوئی دوسرا لائحہ عمل اختیار کیا جاسکتا ہے مگر اب اس سلسلے کو شروع کردینا ضروری ہے کیونکہ یہ ایک بہت خوبصورت اور جدید رخ دے گا ہمارے فورم کو