گوشۂ خواتین

الف عین

لائبریرین
ایک گوشۂ خواتین کی یہاں بھی ضرورت ہے۔ اس کے نہ ہونے پر میں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ منتظمین یہ زمرہ بنانے کے بعد اسے منتقل کر دیں
 
گوشہ خواتین میں ذیلی زمرے بھی بنا دیں

آرائش و زیبائش
ٹوٹکے اور گھریلو نسخے
ہوم اکنامکس
نفسیاتی الجھنیں (مرد حضرات بھی یہاں آکر ہی بحث کر لیا کریں گے
:wink: )
 
ماوراء

محفلین
ہاں، اور نفسیاتی مسائل کے جواب (حل) میں دیا کروں گی۔۔۔
273_hehe_1.gif

اور اگر مرد حضرات نے اس بحث میں حصہ لیا تو محب سب سے پہلے آپ کے دماغی مسائل کو ٹھیک کروں گی۔۔۔ :p :oops:
 
زیک

مسافر
ابھی تک گوشہ خواتین کی فرمائش مردوں کی طرف سے آ رہی ہے۔ اس طرح تو نہیں بنے گا گوشہ خواتین۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں گوشہ خواتین کی بجائے ایک فورم گھریلو نسخے اور ٹوٹکے کے عنوان سے سیٹ اپ کر دیتا ہوں۔ اس طرح ان موضوعات کے لیے جگہ بھی بن جائے گی اور کسی قسم کے امتیاز کا تاثر بھی نہیں ملے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
دو باتیں
یہ گوشہ لائبریری فورم میں بھی ہونا چاہئے اور عام محفل میں بھی۔ گھریلو نسخوں کی ای بک تیار کرنے کا بھی میرا مشورہ ہے، اس لئے میں نے لائبریری میں پوسٹ کیا ہے ان نسخوں کو۔ لائبریری ٹیم کا رکن ہونے کی وجہ سے کوشش کی کہ شاید یہ اجازت ہو ٹیم کے ارکان کو کہ فورم سٹ اہپ کر سکیں لیکن ناکامی ہوئی۔
اور یہاں ’گوشہ خواتین‘ کی بات ہو رہی ہے۔ اور میں نے بھی ان نسخوں کو ’گوشہ‘ اطفال میں پوسٹ کیا ہے۔ اس فورم کا نام بھی ’گوشۂ‘ اطفال ہونا چاہئے۔ سارے ارکان یہاں بھی محض گوشہ لکھ رہے ہیں۔ کیا بات ہے کہ کوئی ’ۂ‘ استعمال ہی نہیں کرتا؟
 
ماوراء نے کہا:
ہاں، اور نفسیاتی مسائل کے جواب (حل) میں دیا کروں گی۔۔۔
273_hehe_1.gif

اور اگر مرد حضرات نے اس بحث میں حصہ لیا تو محب سب سے پہلے آپ کے دماغی مسائل کو ٹھیک کروں گی۔۔۔ :p :oops:

اگر نفسیاتی الجھنوں کے جواب سارے تم ہی دے دو گی تو مہوش اور شگفتہ گلہ کریں گی کہ انہیں موقع نہیں ملا :lol:

ویسے میں تو بھرپور حصہ لوں گا اور کاش کوئی میرے مسائل بھی حل کردے :)

ویسے نفسیاتی الجھنوں کے نام سے ایک زمرہ ہونا چاہیے بلا تفریق جنس ، پھر مزہ آئے گا :wink: ( خوب رونق ہو گی، میں بہت سے ممبران کو چشمِ تصور سے دیکھ رہا ہوں وہاں )
 
ماوراء

محفلین
واقعی زکریا، یہاں خواتین ہیں ہی کتنی جو خواتین کا علیحدہ کارنر بنایا جائے۔۔ میں تو چلی جاؤں گی نا گوشہ اطفال میں پیچھے کچھ بھی نہیں رہے گا۔۔۔ :p
بی ایس بی پر بھی گوشہ خواتین ہے لیکن وہاں کوئی خاتون جانا پسند نہیں کرتی۔۔ :?
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ہاں، اور نفسیاتی مسائل کے جواب (حل) میں دیا کروں گی۔۔۔
273_hehe_1.gif

اور اگر مرد حضرات نے اس بحث میں حصہ لیا تو محب سب سے پہلے آپ کے دماغی مسائل کو ٹھیک کروں گی۔۔۔ :p :oops:

اگر نفسیاتی الجھنوں کے جواب سارے تم ہی دے دو گی تو مہوش اور شگفتہ گلہ کریں گی کہ انہیں موقع نہیں ملا :lol:

ویسے میں تو بھرپور حصہ لوں گا اور کاش کوئی میرے مسائل بھی حل کردے :)

ویسے نفسیاتی الجھنوں کے نام سے ایک زمرہ ہونا چاہیے بلا تفریق جنس ، پھر مزہ آئے گا :wink: ( خوب رونق ہو گی، میں بہت سے ممبران کو چشمِ تصور سے دیکھ رہا ہوں وہاں )

ہائے نہیں نا۔۔۔سارے کہاں مجھ سے حل ہوں گے۔۔۔ میں تو گنے چنے لوگوں کے مسائل حل کروں گی۔۔جن کا حل میرے پاس ہو گا۔۔۔ :p

اور آپ کے مسائل ہیں کون سے۔۔۔ایک منٹ نہیں لگنا تو حل ہو جانے ہیں۔۔ویسے یہ الگ بات ہے کہ آپ جان کر کوئی اثر ہی نہ ہونے دو۔۔ :wink:

آخری بات کا جواب میں نہیں دے رہی۔۔ وہ پھر کبھی سہی۔۔
ویسے اگر ایسا کچھ ہو گیا نا۔۔ تو میں وہاں آ گئی۔۔یا تو مجھے وہاں سے نکال دیا جائے گا۔۔یا میں سب کو باہر نکال دوں گی۔۔۔ :p :D
 
Top