مبارکباد گولڈ میڈلسٹ شاکر عزیز بھائی

آج صبح صبح اس خوشگوار خبر سے واسطہ پڑا کہ محفل کے بے حد محنتی اور عزیز رکن دوست (شاکر عزیز) گولڈ میڈلسٹ ہو گئے ہیں۔ اس طرح گولڈ میڈلسٹ محفلین کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہوا۔ یہ خبر آنجناب کے بلاگ سے ملی۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں شاکر بھائی اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں جن کا تعاون اور دعائیں شامل حال رہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے تب تک ایک عدد تصویر سے اس مستفید ہوں۔

Photo0207.jpg
 

غ۔ن۔غ

محفلین
بہت اچھی نیوز بریک کی ہے آپ نے سعود بھیا:)
بہت خوشی ہوئی یہ خوشگوار خبر سن کر
شاکر بھائی اور ان کی فیملی کو میری اور محمود کی جانب سے یہ خوشی ، یہ شاندار کامیابی اور یہ اعزاز بہت بہت مبارک ہو


Congratulations-Pink-Script.gif


10611.gif

ُُ
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شاکر، خدا کرے ایسی اور بھی کامیابیاں حصے میں آئیں۔
۔۔۔ ویسے اب تعلیمی کامیابیاں تو بچی نہیں، دوسری دنیوی اور اخروی کامرانیوں سے مراد ہے۔
 

دوست

محفلین
بہت شکریہ نوازش۔
میں تفصیلات پوسٹ کرتا ہوں صبح اپنے بلاگ پر بھی اور ادھر بھی۔
وسلام
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شاندار کامیابی بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی ۔ ناعمہ عزیز ، عائشہ عزیز بھائی سے ٹریٹ لی کہ نہیں ! آپ دونوں کو بھی بہت بہت مبارک باد !
اور اب مزید دو گولڈ میڈل آپ دونوں کے آنے ہیں امتحانات میں ، یاد ہے ناں :happy:
تھینک یو اپیا :)
ابھی نہیں لی لیکن ارادہ تو ہے بھیا کی جیب ہلکی کرنے کا :)
جی اپیا۔۔
 

کاشفی

محفلین
بہت خوب۔ بہت ہی خوب۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ رب العزت زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے۔۔ آمین
 

شہزاد وحید

محفلین
دوست
میں نے آپ کے بلاگ پر خالی ہاتھ والی تحریر پڑھی ہے۔ GAT میں 74 مارکس واقعی ایک اچیومنٹ ہے۔ میرےکچھ کلاس فیلوز کئی بار کوشش کے باوجود 50 نمبر بھی حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اور کچھ جو اس وقت ایم فِل کر رہے ہیں وہ بھی 50 کی لائن میں ہی نمبرز لا سکے تھے۔ خود میں نے ابھی تک GAT کا ٹیسٹ نہیں دیا لیکن میں جانتا ہوں کہ اتنے میرے بھی نہیں آسکیں گے۔ بہرحال میں نے ایک غلطی کی کہ ماسٹرز کے فورا بعد ایم فِل سٹارٹ نہیں کیا اور اب میں جانتا ہوں کہ دوبارہ یہ سلسلہ شروع کرتے وقت کتنی دِقت پیش آئے گی کیونکہ سٹڈی بریک انسان کو کافی سست کر دیتا ہے۔ آپ بھی جلد سے جلد اپنا مسلئہ حل کر کے ایم فِل شروع کر دیں۔
 
Top