مبارکباد گولڈ میڈلسٹ شاکر عزیز بھائی

نبیل

تکنیکی معاون
تمہیں بہت مبارک ہو شاکر۔ مجھے دلی خوشی ہوئی ہے یہ خبر جان کر۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمہیں زندگی کے ہر امتحان میں بہترین کامیابی حاصل ہو۔ آمین۔ بس اب باہر کی یونیورسٹیوں میں داخلے کی کوشش تیز کر دو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت ساری مبارکباد شاکر بھائی :) :thumbsup4::smile2::smile2:
دل کی گہرائیوں سے تمام تر نیک خواہشات، اور ڈھیروووووووووووں دعائیں آپ کی دینی و دنیاوں کامیابیوں کے لئے ، اللہ
سائیں آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھیں ، اور ایسی لاکھوں کامیابیوں سے نوازیں۔ آمین ۔:praying:
 

زبیر حسین

محفلین
شاکر بھائی،
اتنی بڑی کامیابی پر مبارک باد اور مستقبل میں مزید آگے بڑھنے کے لیے میری نیک خواہشات قبول کیجئے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
شاندار کامیابی بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی ۔ ناعمہ عزیز ، عائشہ عزیز بھائی سے ٹریٹ لی کہ نہیں ! آپ دونوں کو بھی بہت بہت مبارک باد !
اور اب مزید دو گولڈ میڈل آپ دونوں کے آنے ہیں امتحانات میں ، یاد ہے ناں :happy:
جی اپیا میں اور عائشہ صبح یہ بات کر رہے تھے کہ بھائی سے ٹریٹ لینی چاہئے :)
اور میری پوری کوشش ہے اپیا کہ میرے بہتتتتت اچھے مارکس آئیں :)
 
GAT میں 74 مارکس واقعی ایک اچیومنٹ ہے۔

واقعی
میرےکچھ کلاس فیلوز کئی بار کوشش کے باوجود 50 نمبر بھی حاصل نہیں کر پائے تھے
الله خير ، شاید ان کا ارادہ ہی صرف پاس کرنے کا ہو ورنہ سبجیکٹ کمانڈ ہو تو ٪50 بغیر تیاری کے آ جاتے ہیں ۔

خالی ہاتھ انتہائی اثرانگیز ہے ۔ ہر ادارے میں ایسے مگرمچھ ہمارے ٹیلنٹ کو بےدردی سے برباد کر رہے ہیں ،ان کی تھوتھنیوں کو اپنی ہمت کے مطابق زخم ضرور لگانا چاہیے اور نہیں تو موٹی سی بد دعا سہی ۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ویل ڈَن، شاکر۔بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ کامیابی اگلی کئی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو، آمین۔
 

باسم

محفلین
ہمارے دوست بھائی کو بہت بہت مبارکباد
جو بھی کام کرتے ہیں خوب محنت اور لگن سے کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ آپ کو آگے کے امتحانوں میں بھی کامیابیاں نصیب فرمائے
 

ساجد

محفلین
شاکر عزیز ، بہت مبارک۔
خدائے ذوالجلال آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک ہو شاکر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی میں ایسی ان گنت کامیابیاں نصیب فرمائیں۔ آمین
ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز کو بھی بہت مبارک۔ بھائی سے اچھی سی ٹریٹ لیں۔ ان کو تحفہ بھی دیں اور ساتھ ہی ان کی کامیابی کی خوشی میں اپنے لئے بھی تحفہ نکلوائیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
لکھ لکھ مبارکاں!
آخر محنت شاقہ رنگ لائی اور اللہ تعالےٰ نےآپ کو اس انعام سے نوازا جس کے آپ حقدار تھے۔
 
Top