گوگل اردو ٹرانسلٹریشن کے لیے بک مارکلٹ (Bookmarklet)

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اس بلاگ پر گوگل کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا ذکر کر چکا ہوں۔ اب گوگل نے ایک بکمارکلٹ (Bookmarklet) بھی فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی ویب سائٹ کے کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں ٹرانسلٹریشن کے ذریعے یونیکوڈ اردو لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ بکمارکلٹ اگرچہ ویب براؤزر کے فیورٹس میں ایک یو آر ایل کی طرح ہی محفوظ ہوتا ہے لیکن اس میں کسی ویب سائٹ کے پتے کی بجائے کچھ جاوا سکرپٹ کوڈ چھپا ہوتا جو اس فیورٹ کو منتخب کرنے پر رن ہوتا ہے۔ فی الوقت یہ بکمارکلٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، سفاری اور کروم ویب براؤزرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس بکمارکلٹ کو اپنے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ کرنے کی ہدایات اس ربط پر موجود ہیں۔ ذیل کی تصویر میں اس بکمارکلٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی فیورٹس بار پر دکھایا گیا ہے۔

translit_bookmarklet.gif

ایک مرتبہ گوگل اردو ٹرانسلٹریشن کا بکمارکلٹ آپ کے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں کرسر رکھ کر اس بکمارکلٹ کو کلک کیا جائے تو اس ٹیکسٹ ایریا میں اردو ٹرانسلٹریشن فعال ہو جائے گی جس کے اردو لکھنا آسان ہو جائے گا۔ ذیل کی تصویر میں گوگل کے صفحے پر اسی بکمارکلٹ کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

translit_bookmarklet2.gif
 

دوست

محفلین
یہ بہت اچھی خبر ہے۔ اس سے بلاگر پر ہمارے تبصرہ کرنے والے دوست باآسانی اردو میں تبصرہ کرسکیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن شاکر اگر ان کو اس بک مارکلیٹ کا معلوم ہو تو۔۔۔۔، ہر بلاگ پر کومنٹ کی جگہ اس بک مارک لیٹ کا لنک دہا جائے تو لوگ اس کو انسٹال کر سکیں۔
 

دوست

محفلین
جی یہ شامل کرنا پڑے گا۔ کاش گوگل بلاگر کے تبصرہ خانے کو کسٹمائز کرنے پر پابندی نا لگاتا۔ پرانے بلاگر میں اچھا تھا۔
اس کو ایسے ہی لگانا پڑے گا جیسے کچھ احباب اردو ویب پیڈ تبصرے کے خانے کے اوپر ایک اور ٹیکسٹ خانہ بنا کر ڈال دیتے ہیں۔ کاپی پیسٹ کرو۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت اچھی خبر ہے ۔سب سے پہلے گوگل کا شکریہ اور نبیل بھائی آپ کا بھی اس اچھی خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔
بہت اچھی خبر ہے ۔
 

عین لام میم

محفلین
میرے لئے تو یہ ایک حیران کن بات ہے کیوںکہ اس سے اردو ٹائپ کرنا آسان ہو جائے گا ان لوگوں کیلئے جو ابھی انٹرنیٹ پہ اردو کی موجودگی اور استعمال سے نا آشنا ہیں۔ ۔ ۔۔ (اور کم از کم میرے اپنے حلقہ احباب میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے!)۔ ۔۔ ۔ ۔۔
ایس ایم ایس کی بدولت لوگ رومن میں ٹائپ کرنے کے خاصے ماہر ہوتے ہیں اور فیس بک، آرکٹ اور مختلف سائیٹس پہ بھی رومن ہی چلتی ہے بے دریغ۔ ۔
شائد یہ اصل اردو (یعنی مخصوص اردو رسم الخط کی ٹائیپنگ )کیلئے اتنا اچھا ثابت نہ ہو ،لیکن اس سے اردو کو ترویج ملنے کے خاصے امکان ہیں۔ :grin:
 

عین لام میم

محفلین
چلو جی! ایک مسئلہ مل گیا ہے نبیل بھائی اور دیگر معاون حضرات کیلئے۔ ۔ ۔ ۔
یہ بکمارکلٹ میرے بلاگ کے اوریجنل تبصرہ خانے میں کام نہیں کر رہا۔ جبکہ اردو پیڈ والے خانے میں اس کا نشان بنا ہوا آ جاتا ہے۔ اور اردو پیڈ کا مسئلہ جو میں نے زمانہ قدیم میں بیان کیا تھا، تا حال حل نہیں ہو سکا ہے۔ ۔ ( خیر فی الحال مسئلہ سادہ تبصرہ خانے والا ہے۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلو جی! ایک مسئلہ مل گیا ہے نبیل بھائی اور دیگر معاون حضرات کیلئے۔ ۔ ۔ ۔
یہ بکمارکلٹ میرے بلاگ کے اوریجنل تبصرہ خانے میں کام نہیں کر رہا۔ جبکہ اردو پیڈ والے خانے میں اس کا نشان بنا ہوا آ جاتا ہے۔ اور اردو پیڈ کا مسئلہ جو میں نے زمانہ قدیم میں بیان کیا تھا، تا حال حل نہیں ہو سکا ہے۔ ۔ ( خیر فی الحال مسئلہ سادہ تبصرہ خانے والا ہے۔)
یہ بکمارکلٹ بلاگر کے تبصروں کے خانے میں کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کی وجہ بھی غالباً کراس ڈومین سکرپٹنگ کی پابندیاں ہیں۔ فی الحال تو مجھے اس صورتحال کا کوئی حل معلوم نہیں ہے۔ گوگل کو خود اس جانب توجہ کرنی چاہیے کیونکہ بلاگر بھی اسی کے زیر انتظام چلتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ متعلقہ گوگل گروپ وغیرہ پر اس بارے میں پوسٹ کروں۔
 
Top