گوگل اور تصویری متن پر مبنی پی ڈی ایف فائل کے متن کی تلاش

الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل متن لکھ کر گوگل تلاش کرنے سے ایک پی ڈی ایف فائل ملی جس میں اردو خطِ نستعلیق میں لکھی ہوئی ہے اورسکین شدہ تصاویر پر مبنی ہے لیکن گوگل اس میں موجود اردو متن کو سرچ تلاش کے نتائج میں دکھا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گوگل تصویری شکل میں موجود نستعلیق متن کے او سی آر کی صلاحیت رکھتا اور استعمال کر رہا ہے

سرچ ورڈ
: "ان کی شہرہ آفاق کتاب ”اقبال اور قادیانی سے میں نے"
متعلقہ پی ڈی ایف فائل: علامہ اقبال اور قادیانیت
 

دوست

محفلین
یہ کوئی دو سال پرانی بات نہیں ہو گئی اب؟ ساٹھ سے ستر فیصد تک درستی کے ساتھ متن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایک ڈیڑھ سال پہلے تو میں نے بذاتِ خود آزمایا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ کوئی دو سال پرانی بات نہیں ہو گئی اب؟ ساٹھ سے ستر فیصد تک درستی کے ساتھ متن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایک ڈیڑھ سال پہلے تو میں نے بذاتِ خود آزمایا تھا۔
مجھے تو آج ہی معلوم ہوا۔
نستعلیق او سی آر سے متعلہ گوگل کی کوئی سروس موجود ہو تو لنک فراہم کیجیے۔
 

آصف اثر

معطل
اب کافی بہتر نتائج دیتا ہے۔ اپنے جی میل سے لاگ اِن ہو اور گوگل ڈرائیو میں اپنی مطلوبہ فائل کھولیے۔ گوگل خود ہی او سی آر کردےگا۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
گوگل کی گوگل ویژن اے پی آئی کو کسی پروگرام سے منسلک کر کے اردو کے صفحات کی تصاویر سے ٹکسٹ نکالا جا سکتا ہے۔ اگر تصویر ہاتھ کی لکھائی والی ہو تو نتائج اتنے اچھے نہیں آتے۔کمپیوٹر کی لکھائی والی تصویر کے نتائج 90 فیصد سے زیادہ درست ہوتے ہیں۔ اس کے علاؤہ تصویر کی ریولوشن پر بھی نتائج کے درست ہونے کا انحصار ہے۔ والسلام
 
Top