گوگل ایڈسینس اور اردو

بلال

محفلین
آج یونہی نیٹ گردی کے دوران جہانزیب صاحب کے بلاگ پر پہنچ گیا۔ وہاں گوگل ایڈسینس اور اردو کے بارے میں میں کافی معلومات لکھی تھی۔ اُن کے مطابق اپنے بلاگ پر یا اردو سائیٹ پر آپ گوگل ایڈسینس استعمال کر سکتے ہیں لیکن عام طور پر میں نے اردو ویب سائیٹس پر گوگل ایڈسینس نہیں دیکھے۔ اس کے علاوہ ایڈسینس کی پالیسی کے مطابق بھی آپ کسی ایسے صفحہ پر اشتہار نہیں دے سکتے جس کی بنیادی زبان کو گوگل ایڈسینس سپورٹ نہیں کرتا۔ اس لئے
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا گوگل ایڈسینس اردو کی ویب سائیٹ پر چل سکتا ہے یا نہیں؟
اگر ہمارے پاس پہلے سے اکاؤنٹ ہو تو کیا پھر اُس کا کوڈ کسی اردو ویب سائیٹ پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
امید ہے یہاں دوست بہتر رہنمائی کریں گے۔۔۔
 
arifkarim

معطل
میں نے اردو فارمز مثلاً پاک نیٹ پر تو گوگل ایڈز دیکھیں۔ اور انکی بنیادی زبان بھی اُردو ہی ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
گوگل ایڈ سینس اردو ویب سائٹ‌ پر چلتے ضرور ہیں‌ ، لیکن فی الوقت اس تناسب کو آپ تقریبآ‌ تیس فی صد کے قریب سمجھ لیں‌ ۔ ستر فی صد وقت اشتہارات کی بجائے پبلک سروس اشتہارات نظر آتے ہیں‌ ۔ البتہ اگر کوئی شخص‌ تلاش کرتا ہوا آپ کے بلاگ یا اردو ویب سائٹ‌ پر آئے تو نوے فی صد تک امکان ہوتا ہے کہ اشتہارات نظر آئیں‌ گے ۔
ہاں‌البتہ جتنے زیادہ بلاگ اور اردو ویب سائٹ‌ گوگل ایڈ‌ سینس کا استعمال کریں‌ گی، اتنی ہی جلد رفتار سے گوگل اردو سپورٹ‌ شامل کرنے پر مجبور ہو گا ۔ اس کے علاوہ جب ایڈ سینس کا کوڈ‌ ویب سائٹ‌ پر ڈالیں‌ تو کوشش کریں کہ ٹارگٹڈ‌ ایڈ‌ کی سہولت مہیا کریں‌ کہ مشتہرین آپ کی ویب سائٹ‌ کے لئے اپنے اشتہارات کو ٹارگٹ‌ بنا سکیں‌ ۔
 
جہانزیب بھائی معلومات دینے کا بہت بہت شکریہ اب مزید رہنمائی بھی کر دیں۔
یہ پبلک سروس اشتہارات اور دوسرے اشتہارات میں کیا فرق ہوتا ہے؟
اس کے علاوہ ٹارگٹڈ ایڈ کی سہولت کیا ہوتی ہے اور اسے کیسے مہیا کیا جاتا ہے؟
 
جہانزیب

محفلین
پبلک سروس اشتہارات ایسے اشتہارات کو کہتے ہیں‌ ، جن پر کلک کے پیسے آپ کو نہیں‌ دئے جاتے، عمومآ‌ یہ مختلف افتاد آنے پر پیسے اکھٹے کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں‌ جیسے افریقہ میں‌ قحط کی امداد پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد وغیرہ وغیرہ ۔
جب آپ ایڈ سینس اکاونٹ‌ میں‌ ایڈ یونٹ‌ بنا رہے ہوتے ہیں‌ تو وہاں‌ ایک ترجیع ہوتی ہے کہ آیا آپ اسے ٹارگٹڈ‌ یونٹ‌ بنانا چاہتے ہیں؟‌ اسے شامل کرنے سے وہ یونٹ‌ ٹارگٹڈ‌ بن جائے گا ۔ جب آپ کی سائٹ‌ جہاں‌ وہ یونٹ‌ لگایا گیا ہو پر لوگ آئیں‌ گے تو پبلک سروس اشتہار آنے کی صورت میں‌ نیچے لکھا ہو گا کہ اس سائٹ‌ پر تشہیر کریں‌ ۔ جب مشتہرین وہاں‌ کلک کریں‌ گے تو اپنے اکاونٹ‌ میں‌ سائن ان کر کے اپنی ایڈ‌ کو شامل کر دیں‌ گے، اور ان کا اشتہار آپ کی سائٹ‌ پر نظر آنا شروع ہو جإئے گا ۔ عمومآ‌ گوگل کے اشتہارات متن کی مناسبت سے ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ٹارگٹڈ‌ ایڈ‌ اس قید سے آزاد ہوتی ہے اور ہمیشہ نظر آتی ہے ۔
 
بلال

محفلین
بہت شکریہ جہانزیب بھائی۔ آپ نے کافی تفصیلی اور تسلی بخش جواب دیا ہے۔ کافی معلومات مل گئی ہے۔
 
arifkarim

معطل
آجکل تو اشتہار بازی ایک مشغلہ بن گیا ہے۔ لوگ بہت ساری بے تکی سائٹس صرف اشتہار بازی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ مفت کا مال ہے، حرام ہے تو کیا ہوا:)
 
بلال

محفلین
آجکل تو اشتہار بازی ایک مشغلہ بن گیا ہے۔ لوگ بہت ساری بے تکی سائٹس صرف اشتہار بازی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ مفت کا مال ہے، حرام ہے تو کیا ہوا:)

مشغلہ کیا بہت بڑا کاروبار ہے۔ رہی بات بے تکی سائٹس کی تو ہر جگہ اچھی اور بری چیزیں ہوتی ہیں۔
مفت اور حرام کے مال پر اب میں‌کیا کہوں اگر آپ کچھ تفصیل سے بیان کریں‌تو میں یا کوئی دوسرا کچھ کہے بھی، میرا مطلب ہے کہ اپنی رائے دے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب سائٹس پر کسی ٹیکنیک سے انگریزی اشتہارات بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ دراصل سرچ انجنز کا ویب صفحات کے مواد کو جانچنے کا طریقہ کار بدلتا رہتا ہے۔ کسی زمانے میں ویب پیج کے میٹا ٹیگز انگریزی میں رکھنے سے فرق پڑ جاتا تھا۔ اب شاید یہ اتنا کارآمد طریقہ نہیں ہے۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ ویب پر کچھ انگریزی مواد بھی شامل کیا جائے۔ کچھ لوگ محض اشتہارات کے لیے انگریزی مواد کو بیک گراؤنڈ کلر میں شامل کر لیتے ہیں۔ اس طرح کے حربے کلوکنگ (cloaking) کہلاتے ہیں ہیں اور گوگل اس پر ایڈسینس اکاؤنٹ فوراً بند کر دیتا ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
زیک پہلے آپ کو ایک عدد کسٹم چینل بنانا پڑے گا ، اور اس چینل کی سیٹنگ میں‌ اسے ٹارگٹ ایبل بنانا ہو گا ۔

زیک

مسافر
شکریہ جہانزیب۔ چینل تو موجود تھا مگر میں‌ ہی غلط جگہ دیکھ رہا تھا۔
 
بلال

محفلین
جتنی معلومات چاہئے تھی اُس سے کہیں زیادہ مل رہی ہے۔ سوچا لگے ہاتھوں سب سیکھ لیا جائے۔
اس لئے یہ بتائیے کہ
یہ چینل کیا ہوتا ہے اور اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟
 
جہانزیب

محفلین
بلال، چینل کی مدد سے آپ سائٹ پر موجود مختلف اشتہارات کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ مثلاً میرے بلاگ پر چار مختلف قسم کے اشتہارات موجود ہیں ۔ میں نے ہر ایک کے لئے علیحدہ چینل تشکیل دیا ہے، اور جب میں ایڈ سینس رپورٹ دیکھتا ہوں تو مجھے پتہ چلتا ہے کہ کس ایڈ پر کتنی دفعہ کلک کیا گیا ہے ۔
 
بہت خوب یہ تو بڑی اچھی چیز ہے اس سے تو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کونسا اشتہار کتنا کارآمد ثابت ہوا۔
جہانزیب بھائی معلومات دینے کا بہت شکریہ۔
 
Top