بلال
محفلین
آج یونہی نیٹ گردی کے دوران جہانزیب صاحب کے بلاگ پر پہنچ گیا۔ وہاں گوگل ایڈسینس اور اردو کے بارے میں میں کافی معلومات لکھی تھی۔ اُن کے مطابق اپنے بلاگ پر یا اردو سائیٹ پر آپ گوگل ایڈسینس استعمال کر سکتے ہیں لیکن عام طور پر میں نے اردو ویب سائیٹس پر گوگل ایڈسینس نہیں دیکھے۔ اس کے علاوہ ایڈسینس کی پالیسی کے مطابق بھی آپ کسی ایسے صفحہ پر اشتہار نہیں دے سکتے جس کی بنیادی زبان کو گوگل ایڈسینس سپورٹ نہیں کرتا۔ اس لئے
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا گوگل ایڈسینس اردو کی ویب سائیٹ پر چل سکتا ہے یا نہیں؟
اگر ہمارے پاس پہلے سے اکاؤنٹ ہو تو کیا پھر اُس کا کوڈ کسی اردو ویب سائیٹ پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
امید ہے یہاں دوست بہتر رہنمائی کریں گے۔۔۔