خواجہ طلحہ
محفلین
گوگل مستقل اپنے سرچ انجن میں نئی نئی خاصیتیں شامل کرتا رہتا ہے، جسکی وجہ سے یہ دوسرے سرچ انجنوں میں ممتاز رہتا ہے۔ایک زبردست سہولت ،جو گوگل سرچ انجن میں شامل ہے،وہ ہے سرچ بکس کی مدد سے ریاضی کی مساواتوں کی کیلکولیشن۔یعنی ریاضی کی عمومی مساواتوں کے فوری جواب کے لیے کیلکولیٹر کی بجائے سرچ بکس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مثلا اگر آپ لکھیں 20+80 تو گوگل کا جواب ہوگا۔
مثلا اگر آپ لکھیں 20+80 تو گوگل کا جواب ہوگا۔
80+ 20 = 100
اسی طرح آپ کچھ پیچیدہ حسابات بھی سرچ بکس کے ذریعے کرسکتے ہیں۔جیسا کہ پیمائش اور وزن کا تبادلہ کرنا
فرض کریں کہ آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ 14 پاونڈ میں کتنے اونسز ہوتے ہیں۔ اس کے لیے آپ سرچ بکس میں لکھیے
14 pounds to ounces
اس کیوری کا جواب ذیل کا ملے گا۔
14 pounds = 224 ounces
اسی طرح
half of 10 kilograms in grams
کا جواب ہوگا
(half 10) kilograms = 5 000 grams
اور
square root of 27 times 8
square root of 27 times 8
کا جواب ہوگا۔
square root(27) times 8 = 41.5692194