گوگل فونٹس اے پی آئی کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل کی جانب سے فونٹس اے پی آئی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے گوگل فونٹس ڈائریکٹری میں موجود فونٹس کو دوسری ویب سائٹس میں استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔فی الحال اس فونٹ ڈائریکٹری میں صرف لاطینی طرز کے فونٹ ہی نظر آ رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بعد میں عربی اور اردو کی سپورٹ رکھنے والے فونٹ بھی اس فونٹ ڈائریکٹری میں شامل کر لیے جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس سمت میں سوچ رہا ہوں کہ اگر گوگل کا ویب فونٹس ڈلیوری کا پلیٹ فارم اوپن سورس ہے تو اسے اردو ویب پر اردو فونٹس ڈلیور کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ بہرحال اس سلسلے میں تحقیق کے بعد ہی اس کے بارے میں کچھ بہتر معلوم کیا جا سکتا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
گوگل واقعی آج کل کمال کررہا ہے۔
اس ربط پر نئے فونٹس شامل کرنے کی رائے دے کر دیگر احباب اس رائے پرووٹ دے سکتے ہیں۔
کوئی اردو عربی فونٹس کی suggestion بناکر اس دھاگے میں رپورٹ کرئے ۔تاکہ ہم لوگ ووٹ ڈال کر suggestion کو طاقتور بنائیں۔
 
Top