گوگل نیکسس ون اینڈروئڈ فون آج جاری

پچھلے چند ہفتوں سے ٹیک خبروں میں کافی شور پیدا کرنے والا گوگل کا اینڈروئڈ فون بنام نیکسس ون آج جاری کر دیا گیا۔

فون کا ہوم پیج

یوٹیوب چینل

یہ فون ابھی صرف امریکہ میں دستیاب ہے اور عنقریب دوسرے ملکوں تک اس کو پہونچائے جانے کی خبر ہے۔ اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے حالیہ ورژن 2.1 پر چلنے والا یہ فون اب تک کے اسمارٹ فونز میں سب سے بہتر گردانا جاتا ہے۔ اور اسے اسمارٹ فون کے بجائے سپر فون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ 1 گیگا ہرٹز پروسسنگ قوت، 5 میگا پکسل کیمرہ اور فلیش لائٹ کے ساتھ اس فون کی مزید تفصیلات اس کے ہوم پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بل شرنک کا کیا گیا تقابلی جائزہ :
nexus-one-total-cost.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
ابوشامل: آپ کے موازنے کے مطابق آئی فون قدرے بہتر لگ رہا ہے۔ پتہ نہیں پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی مگر آئے گا دو سال بعد
 

ابوشامل

محفلین
ابوشامل: آپ کے موازنے کے مطابق آئی فون قدرے بہتر لگ رہا ہے۔ پتہ نہیں پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی مگر آئے گا دو سال بعد
کہہ سکتے ہیں ، کیونکہ آئی فون اس وقت مارکیٹ میں مستحکم پوزیشن اختیار کر چکا ہے جبکہ نیکسس ون کو لانچ ہوئے ہوئے ابھی پانچ دن بھی نہیں ہوئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا مقابلہ سخت ہوتا جائے گا۔ باقی ہم پاکستانی تو فی الحال اس طرح کی خبریں پڑھ کر ہی خوش ہو سکتے ہیں۔
 
آخر کے چار موازنے اور آخری سے پانویں نمبر والے موازنے کی پہلی لائن غیر امریکی صارفین کے لئے بے معنی ہیں۔ اس سے پہلے کے کس موازنے میں آئی فون اینڈروئڈ سے آگے ہے؟ سوائے ایپلیکیشن اسٹور کے؟ اور مزے کی بات یہ ہے کہ کہیں فری ایپلیکیشنز کی تعداد کا بھی موازنہ مل سکے تو شاید زیادہ دلچسپ نتائج سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ امیریکی صارفین کے لئے مخصوص موازنوں میں بھی کئیوں میں آئی فون مات کھا رہا ہے۔ ٹیک نیوز کے مطابق جلدی ہی ایپل اور مائکروسافٹ اپنی اپنی جگہوں پر موبائل اور لیپ ٹاپ کی درمیانی شکل جلدی ہی بازار میں لانے والے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان ڈیوائسز کو دیکھ کر ایک بات ضرور واضح ہو جاتی ہے کہ آنے والے وقت میں موبائل کمپیوٹنگ بہت اہمیت اختیار کرنے والی ہے۔ ان ڈیوائسز میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو کسی بھی پاورفل کمپیوٹر میں موجود ہوتی ہیں۔ ان ڈیوائسز کے طاقتور سی پی یو، گرافکس پروسیسر، ڈی ایس پی پروسیسر اور دوسری ڈیوائسز کے ساتھ کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کی بدولت ان پر بہت سی نئی طرز کی اپلیکیشنز لکھنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ حال ہی میں آئی فون پر مبنی ہوم آٹو میشن سسٹم منظر عام پر آئے ہیں جن کے ذریعے گھر کی ڈیوائسز کو سمارٹ فون کی ٹچ سکرین سے کنٹرول کرنا ممکن ہو گیا ہے۔
 
گوگل نے اس فون میں وائس انپٹ یعنی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ پر بہت کام کیا ہے۔ اب دیکھئے اردو کے بھاگ کب تک جاگتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
سنا ہے اسکی قیمت کافی کم ہے اور آجکل کچھ صارفین کو 3g نیٹ میں مسائل کا سامنا ہے اسپر!
 
Top