ابن سعید
خادم
گوگل بژ کی اجراء کے ٹھیک چوبیس گھنٹے بعد گوگل بلاگ پر سوالات کے جوابات تلاش کرنے والے سوشل سرچ انجن آرڈوارک کی خرید کی خبر شائع ہوئی۔ ٹیک ورلڈ کی خبروں کے مطابق یہ ڈیل تقریباً پانچ ملین ڈالر میں طے ہوئی ہے۔ نیز اس خبر کے چند گھنٹے قبل گوگل نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فائبر جن کی بینڈ وڈتھ ایک گیگا بٹ فی سیکینڈ ہوگی کے تجرباتی انسٹالیشن کی خبر بھی نشر کی ہے۔ نیز گوگل نے کمیونیٹیز کا پروپوزل طلب کیا ہے جہاں وہ تجرباتی محدود سیٹ اپ پہ کام کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
اگر دیکھا جائے تو ان دنوں گوگل نے ٹیک ورلڈ میں دھماکوں پر دھماکے لئے ہیں مثلا: گرانڈ سینٹر کی خرید اور اس کا گوگل وائس کے طور پر اجرا، گزمو 5 کی خرید، نیکسس ون اینڈروئیڈ سپر فون کا اجرا، گوگل بژ، گیگا بٹ فائبر، آرڈوارک کی خرید، گوگل ڈاکس میں ایک جی کی اسٹوریج کے ساتھ ہر طرح کی فائلوں کی ہوسٹنگ، گوگل ویو، کروم او ایس، اوپن ڈی این ایس اور بے شمار ٹیکنولوجیز۔ دیکھئے ابھی اور کیا کچھ باقی ہے۔