گوگل نے بھیجی گئی ای میل واپس منگوانے کی سہولت متعارف کروا دی

ساقی۔

محفلین
واشنگٹن ۔ 21 مارچ (القمرآن لائن نیوز) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ایک صارف کی طرف سے دوسرے صارف کو بھیجی گئی ای میل واپس منگوانے کی سہولت متعارف کروا دی۔
گوگل کے سینئر عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جی میل کے صارفین کو کسی ایڈریس پر بھیجی گئی میل میں کسی غلطی کا احساس ہونے کی صورت میں اس میل کو واپس منگوانے کا آپشن بھی دیا جائے گا
ئی سہولت کے تحت میسج کے مطلوبہ پروصول ہونے کی تصدیق کیلئے ظاہر ہونے والی ونڈو میں ایک ا ور ونڈو شامل کردی گئی ہے جس کے ذریعے ای میل واپس منگوائی جاسکتی ہے۔
 

طمیم

محفلین
لیکن ایک مسئلہ ابھی تک ہے کہ exe فائل سیدھے طریقے سے بھیجنے کی اجازت نہیں ہے
 

مغزل

محفلین
:rollingonthefloor:
واشنگٹن ۔ 21 مارچ (القمرآن لائن نیوز) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ایک صارف کی طرف سے دوسرے صارف کو بھیجی گئی ای میل واپس منگوانے کی سہولت متعارف کروا دی۔
گوگل کے سینئر عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جی میل کے صارفین کو کسی ایڈریس پر بھیجی گئی میل میں کسی غلطی کا احساس ہونے کی صورت میں اس میل کو واپس منگوانے کا آپشن بھی دیا جائے گایہ سہولت کے تحت میسج کے مطلوبہ پروصول ہونے کی تصدیق کیلئے ظاہر ہونے والی ونڈو میں ایک ا ور ونڈو شامل کردی گئی ہے جس کے ذریعے ای میل واپس منگوائی جاسکتی ہے۔

بہت شکریہ جناب آپ کا بھی گوگل کا بھی
مگر یہ میرے کام کی سہولت نہیں میں جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔۔:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
ہونا یہ چاہیے کہ جب تک وہ میل پڑھی نہ گئی ہو تب تک واپس منگوانے کی آپشن ہونی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح ہے۔

ہمارے ہاں نیٹ ورک میں یہ سہولت موجود ہے کہ جب تک میل پڑھی نہیں گئی، اس کو واپس منگوا سکتے ہیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
نہیں تو کئ بار ایس غلطی ہو جاتی ہے کہ میل کسی کو بھیجنے ہوتی ہے بھیج کسی کو دیتا ہوں‌اس سے یہ فائدہ تو ہو گا نہ!
ماسلام
 

طمیم

محفلین
زپ کر لیں، سائز بھی کم اور اینٹی وائرس کا رولا بھی ختم!

زپ کی تھی لیکن پھر بھی جی میل میں پیغام آگیا کہ exe فائل ہے بھیجی نہیں جاسکتی۔ میں نے انپیج کا فونیٹک کی بورڈ والا سیٹ اپ کسی کو میل کرنا تھا جوکہ نہیں جاسکا ۔ لیکن بعد میں فائل ڈن پر ہوسٹ کرکے لنک بھیج دیا ۔
 

چاند بابو

محفلین
زپ کی تھی لیکن پھر بھی جی میل میں پیغام آگیا کہ exe فائل ہے بھیجی نہیں جاسکتی۔ میں نے انپیج کا فونیٹک کی بورڈ والا سیٹ اپ کسی کو میل کرنا تھا جوکہ نہیں جاسکا ۔ لیکن بعد میں فائل ڈن پر ہوسٹ کرکے لنک بھیج دیا ۔


اگر دیا گیا ہر طریقہ فیل ہو جائے تو ایک اور آزمایئے گا۔ فائل ایکسٹنشن کو Exe کی بجائے Txt کر دیں یہ چلی جائے گی لیکن ساتھ میں جسے بھیجیں اسے بتا دیجئے گا کہ فائل ایکسٹشن دوبارہ سے Exe کر دے۔ میرا ایک بار کا آزمایا ہوا ہے لیکن اب پتہ نہیں چلے گا کہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
exe یا com فائل بھیجنا کون سا مشکل ہے، اگر تو م س ن پر رابطہ ہے تو share folder میں ڈال دیں یا کسی بھی فری ہوسٹ پر اپلوڈ کر کے اطلاع دے دیں کہ فلاں جگہ سے اتار لو۔
 

محمدصابر

محفلین
فائل کی ایکسٹینش ہی ختم کر دیں مسئلہ حل۔ ای میل وصول کرنے والا دوبارہ ایکٹینشن شامل کر لے۔
 
Top