گوگل ٹالک

جیسبادی

محفلین
یہاں تمام ارکان کے پاس گوگل میل ہے۔ اس لیے کیا بہتر نہ ہو گا کہ اپنی چیٹ (گپ شپ) ایپلیٹ کے بجائے گوگل ٹالک کا استعمال کیا جائے تاکہ تمام گفتگو ف‌ب‌ی (بقول روزنامہ بوریت، امریکہ کے فضول بدمعاشی کے ادارے) کے پاس محفوظ رہے۔



گوگل ٹالک
 
جی گوگل ٹالک کو باہم فوری رابطہ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک احسن بات ہوگی۔ خیر میرا گوگل ٹالک کے استعمال کا تجربہ نہیں مگر دیکھتا ہوں کہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس سے مذید کیا مفادات حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔
 

عباس

محفلین
گوگل ٹاک ہی کیوں؟

ہر کیی کے پاس ہا ٹ میل اور یا ھو کے اکاونٹ بھی ہیں تو ان پر بھی کوشش کی جا سکتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
گوگل ٹالک کھلے معیار (اوپن سٹینڈرڈ) پر مبنی فوری پیغامبر ہے ۔ اس معیار کا نام jabberہے۔ یاہو اور ہاٹمیل بند معیار ہیں، ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ لینکس پر گوگل نے علیحدہ سے کوئی عملیات بھی فراہم نہیں کی، پہلے سے موجود gaim اس کیلئے کام کرتا ہے، اگرچہ میرا خیال ہے کہ اس میں آواز کی سہولت نہیں۔ آپ میں سے کتنے لوگ پیغامبر کو بنیادی طور پر آواز کی سہولت کیلئے استعمال کرتے ہو؟

ویسے gaim ونڈوز کیلئے بھی دستیاب ہے۔ فائدہ یہ ہے کہ گوگل، یاہو، ہاٹ، سب پر کام کرتا ہے۔
 
ایک کام

گوگل ٹالک کے حق میں تو میں بھی ہوں کہ ایک کام کرتا ہے اور خوب کرتا ہے۔ ویسے جیس آپ کی جانب سے چیٹ کی تجویز حیران کن ہے۔ آپ تو اپنے تعارف سے چُھپتے پھر رہے ہیں۔ :)
 

جیسبادی

محفلین
چیٹ تو کام کرنے والے لوگوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، تجویز تو کوئی بھی دے سکتا ہے۔
جیبر (jabber) کا فائدہ یہ ہے کہ جب ارکان کی تعداد زیادہ ہو جائے تو اردویب گوگل کو چھوڑ کر اپنا جیبر "سرور" شروع کر سکتا ہے جو "فضول بدمعاشی کے ادارے" کو ناگوار گزرے گا۔
 
Top