گوگل پر تلاش کے نتیجے میں محفل کے موضوع نہیں ظاہر ہوتے

فرخ منظور

لائبریرین
منتظمینِ اردو محفل - میں آج گوگل پر پرانی غزلیں جو پسندیدہ کلام میں پوسٹ ہوچکی ہیں تلاش کر رہا تھا لیکن تلاش کے نتیجے میں گوگل میں وہ ظاہر نہیں‌ہوتیں - آپ کوئی بھی ایک ہفتے یا اس سے پرانا موضوع تلاش کرکے دیکھ سکتے ہیں‌ - براہِ مہربانی اس کا جلد سدِ باب کیا جائے کیونکہ محفل پر کوئی بھی شاعری پوسٹ کرنے سے پہلے دیکھنا پڑتا ہے کہ پہلے تو پوسٹ نہیں ہوئی -
ورنہ
پکڑے جاتے ہیں محفل کے لکھے پر ناحق :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ، اس معاملے ہم کچھ زیادہ نہیں کر سکتے۔ :( گوگل مرضی کا مالک ہے، کبھی اردو ویب کے روابط تلاش میں سب سے پہلے ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تو کبھی لگتا ہے کہ گوگل نے ہمیں اپنی انڈکس سے ہی نکال دیا ہے۔ :( حالانکہ ہم گوگل کے ساتھ کسی قسم کا ٹرک نہیں کھیل رہے۔ بہرحال توجہ دلانے کا شکریہ۔ ہم اپنے طور پر سرچ انجن آپٹمائزیشن کی جتنی کوشش ہو سکی کرکے دیکھ لیں گے۔
 
زیک

مسافر
سخنور اگر آپ وہ تلاش کے الفاظ بتائیں جو آپ نے استعمال کئے تو شاید ہم بہتر طریقے سے معلوم کر سکیں کہ ایسا کیوں‌ہو رہا ہے۔
 
خیر میں تو "ڈاٹا مائننگ" لکھ کر سرچ کرتا ہوں تو بس دو ہی روابط ملتے ہیں اور دونوں محفل کے۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
زیک وہ ایک غزل کا مصرعہ تھا - "اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو" اس سے پہلے بھی ایک غزل کی تلاش کی تھی جو کہ گوگل نے ظاہر نہیں کی لیکن محفل پر پوسٹ ہوچکی تھی - اسکا مصرعہ تھا "دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے"
 
زیک

مسافر
سخنور یہ دونوں تو گوگل پر محفل کے نتائج دے رہے ہیں۔ ایک کا تو پہلا ہی نتیجہ ہے اور دوسرے کا بھی پہلے صفحے پر۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں نے دوبارہ تلاش کیا ہے لیکن اردو محفل میں یہ غزل جو پوسٹ ہوچکی ہے وہ ظاہر نہیں‌ہورہی - اور یہ تلاش میں‌ مختلف کمپیوٹر اور مختلف Isp سے بھی کر چکا ہوں - نا معلوم کیا وجہ ہے - کیا پاکستان کی پرابلم تو نہیں؟
 
طمیم

محفلین
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ
میرے پاس تو گوگل پر تلاش ہورہی ہے ۔ جس میں‌اردو محفل کا لنک بھی شامل ہے ۔
لنک
 
دوست

محفلین
میرے پاس بھی پہلا ربط اردو پیجز کا ہے، اس کے بعد اردو مجلس اور اردو محفل کا ربط بھی آرہا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
منتظمینِ اردو محفل - میں آج گوگل پر پرانی غزلیں جو پسندیدہ کلام میں پوسٹ ہوچکی ہیں تلاش کر رہا تھا لیکن تلاش کے نتیجے میں گوگل میں وہ ظاہر نہیں‌ہوتیں - آپ کوئی بھی ایک ہفتے یا اس سے پرانا موضوع تلاش کرکے دیکھ سکتے ہیں‌ - براہِ مہربانی اس کا جلد سدِ باب کیا جائے کیونکہ محفل پر کوئی بھی شاعری پوسٹ کرنے سے پہلے دیکھنا پڑتا ہے کہ پہلے تو پوسٹ نہیں ہوئی -
ورنہ
پکڑے جاتے ہیں محفل کے لکھے پر ناحق :)

فرخ صاحب، اگر تو آپ کا مطمع نظر وہی ہے جو آخری جملے میں لکھا ہے تو اسکا آسان حل یہ ہے کہ بجائے گوگل پر مارے مارے تلاش کرنے کے، آپ محفل پر یا پسندیدہ کلام کے زمرے میں تلاش کر لیا کریں، بالکل صحیح رزلٹ ملیں گے۔ گارنٹڈ۔ اور آپ 'ٹیگ' کے ساتھ بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

اور رہی بات پکڑے جانے کی تو یہ کہیں نہیں لکھا کہ آپ کوئی کلام دوبارہ پوسٹ نہیں کر سکتے، (ابھی کل بھی ایک واقع ہوا ہے پسندیدہ کلام میں اسطرح کا)۔ بعض فورمز کا اصول یہ ہے کہ وہاں اسطرح کی ڈبل انٹری کو پہلے والے موضوع میں منتقل کر دیتے ہیں۔

میں ایک فارسی فورم کا رکن تھا وہاں 'شعر و شاعری' پسندیدہ کلام، بیت بازی اور اسی طرح کی پوسٹس کو وہ رکن کی پوسٹ کاؤنٹ میں ہی نہیں لیتے، مجھے انکا یہ فیچر جی جان سے پسند آیا تھا۔

انشاءاللہ اس موضوع پر تفصیلی بات بعد میں۔

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
فرخ، اس معاملے ہم کچھ زیادہ نہیں کر سکتے۔ :( گوگل مرضی کا مالک ہے، کبھی اردو ویب کے روابط تلاش میں سب سے پہلے ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تو کبھی لگتا ہے کہ گوگل نے ہمیں اپنی انڈکس سے ہی نکال دیا ہے۔ :( حالانکہ ہم گوگل کے ساتھ کسی قسم کا ٹرک نہیں کھیل رہے۔ بہرحال توجہ دلانے کا شکریہ۔ ہم اپنے طور پر سرچ انجن آپٹمائزیشن کی جتنی کوشش ہو سکی کرکے دیکھ لیں گے۔

نبیل، ایک بات جو میں کافی عرصے سے آپ کو بتانا چاہ رہا تھا اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے علم میں ہو۔

گوگل اردو محفل کے وہ رزلٹس نہیں دکھاتا جو محفل پر صرف اراکین دیکھ سکتے ہیں جیسے لائبریری کے تمام زمروں میں پوسٹس وغیرہ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب اور تمام احباب کا لیکن گوگل محفل کے جو رزلٹ دکھا رہا ہے اس میں وہ غزل کا لنک نہیں ہے بلکہ شعر و شاعری کے دھاگے کا لنک دکھا رہا ہے جس میں صرف "اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھکو" والا شعر پوسٹ کیا گیا ہے جبکہ پوری غزل والا ربط ظاہر نہیں ہورہا -
 
الف عین

لائبریرین
تلاش کرتے وقت اگر سپیس درست جگہ نہیں ہوئی تو درست تلاش نہیں ہو گی۔ اس مصرع کو کئی طرح سے لکھا جکا سکتا ہے۔
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھکو
اپنےہاتھوں۔۔۔۔۔۔ اپنے کی ’ے‘ اورکی‘ کے کاف کے درمیان سپیس نہیں۔
اسی طرح ’بسا لے‘ مختلف ہے اور بسالے الگ۔ دوسرے میں بسا اور لے کے درمیان سپیس نہیں ہے، جیسے یہ ایک ہی افظ ہو۔
پھر ’مجھکو‘ بھی لکھا جاا سکتا ہے اور "مجھ کو" بھی۔
 
بلال

اعجاز انکل آپ نے بہت اچھی نشاندہی کی ہے۔ اگر ابھی بھی ہم نے ان مسائل کے بارے میں نہ سوچا تو وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ ڈیٹا کے ہونے سے یہ مسائل مزید بڑے ہونگے۔ میں نے اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ والا دھاگہ شروع کیا تھا تاکہ کچھ معیاری اصول واضح کر دیئے جائیں اور نئے آنے والے انہیں ہی اپنائیں اور پرانے لوگ بھی کوشش کریں کہ اپنے آپ کو انہیں کے مطابق کر لیں۔ لیکن اس دھاگہ پر کچھ معیاری کام نہیں ہو سکا تھا۔ خیر ابھی بھی ہمیں کوشش کرنی ہو گی کہ ان مسائل کا کوئی مستند حل تلاش کریں۔
 
چاند بابو

محفلین
میرے پاس اکثر اوقات گوگل سرچ میں رزلٹس سو فیصد درست نظر آتے ہیں باقی میرے خیال میں اگر تمام دھاگوں کے ٹیگز میں درست طریقے سے ٹیگنگ کر دی جائے تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اور جو نتائج ظاہر نہیں ہو پاتے وہ بھی جلد گوگل انڈکس میں‌شامل ہو جائیں گے۔ کیونکہ ٹیگز فنکشن کا بنیادی مقصد ہی‌ یہی ہے۔
 
دوست

محفلین
کچھ ایسا ہی اوبنٹو فورمز پر میرے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ مجھے وہاں‌ کسی نے مشورہ دیا کہ فورم کی تلاش کیا کرو۔ گوگل سے فورم کو نہ تلاشا کرو۔ سو اب ایسے ہی کرتا ہوں۔ ورنہ اکثر مطلوبہ موضوع ملتا ہی نہیں تھا گوگل سے۔ اوبنٹو فورمز بھی وی بلیٹن پر مشتمل ہیں۔
 
Top