گوگل ڈاکومنٹس سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کا جگاڑ

کیا گوگل ڈاکومنٹس سے کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ بن سکتا ہے، بہت سی ایسی قیمتی کتب ہیں جو مکمل شکل میں موجود ہیں لیکن ڈاؤنلوڈ ربط عنقا ہے۔
 

شکیب

محفلین
مثلاً یہ والی کتاب
اچھا یہ، اس طرح کی فائلز پروٹیکٹڈ ہوتی ہیں۔ یعنی جس نے انہیں "گوگل ڈرائیو" پر اپلوڈ کیا ہے اس کے اندر آپشنز میں جا کر ڈاؤنلوڈ کی سہولت دانستہ طور پر بند کر دی ہیں۔ کافی پہلے ایسا کچھ ڈاؤنلوڈ کیا تھا، آپ بس گوگل کر لیں، بہت سے حل ملیں گے۔
How to download protected files from google drive
 

شکیب

محفلین
یا پھر کیا کوئی طریقہ ایسا ہے کہ انہیں صفحہ بہ صفحہ سیو کیا جا سکے۔
مذکورہ فائل ڈاؤنلوڈ کر دی ہے، یہاں سے یا یہاں سے حاصل کریں۔ البتہ طریقہ کافی سست رفتار تھا، کوئی بہتر طریقہ مل جائے تو پھر اسے مزید آسان بنا کر پیش کر دوں گا۔ فی الحال صبر کیجیے یا سست رفتار طریقے پر گزارا کیجیے۔

ہاں اگر فائل چھوٹی ہو تو اسی ویبسائٹ پر دیا گیا پہلا طریقہ بڑا تیز رفتار ہے۔ آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ ہاتھ سے اسکرول کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام صفحات لوڈ ہو چکے ہیں، پھر محض ایک کلک اور پی ڈی ایف آؤنلوڈ ہو جائے گی۔
 
Top