گوگل کا موبائل فون

نبیل

تکنیکی معاون
attachment.php


موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹی موبائل نے گوگل کے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ پر مبنی پہلے موبائل فون T-Mobile G1 کی نمائش کی ہے۔ یہ فون اکتوبر میں امریکہ کی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ گوگل کا موبائل فون ایپل کے آئی فون سے کافی مشابہت رکھتا ہے لیکن گوگل کے موبائل فون میں ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ آئی فون میں ایک وقت میں صرف ایک پروگرام ہی رن کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کے موبائل فون میں شامل ڈیجیٹل کیمرہ 3 میگا پکسل کا ہے جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ نہیں ہے۔ سونی اور ایرکسن کے موبائل فونز میں 5 میگاپکسل کا ڈیجیٹل کیمرہ شامل ہے۔

attachment.php


ٹی موبائل جی ون کے کنٹریکٹ میں اگرچہ ان لمیٹڈ انٹرنیٹ براؤزنگ شامل ہوگی لیکن ایک گیگا بائٹ کی ڈیٹاٹرانسفر کی حد بھی اس کو محدود کر دے گی۔ گوگل کے موبائل فون سے متعلق ابتدائی تجزیات اس ربط (جرمن) پر موجود ہیں۔
 

Attachments

  • pic1.jpg
    pic1.jpg
    32.2 KB · مناظر: 46
  • pic3.jpg
    pic3.jpg
    32.5 KB · مناظر: 45
Top