گوگل کا نئی کمپنی’الفابیٹ‘ کے قیام کا اعلان!

arifkarim

معطل
گوگل کا نئی کمپنی’الفابیٹ‘ کے قیام کا اعلان
  • 11 اگست 2015
150811014512__84807988_0706102.jpg

گوگل میں تنظیم نو کے اعلان کے ساتھ ایک نئی کمپنی الفابیٹ کا قیام
انٹرنیٹ کی دنیا کی اہم کمپنی گوگل نے اپنی کمپنی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ’الفابیٹ‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی ہے۔

اس نئی برانڈنگ کے تحت گوگل اپنی سب سے زیادہ مقبول خدمات کو اپنے پاس برقرار رکھے گا جس میں انٹرنیٹ سرچ (تلاش)، ایپس (ایپلی کیشنز)، یو ٹیوب اور اینڈرائڈ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بعض نئی چیزیں جیسے سرمایہ کاری اور تحقیق کا شعبہ، سمارٹ ہوم، یونٹ ’نیسٹ‘ اور ڈرون کے شعبے وغیرہ متعارف کرائے گئے ہیں اور انھیں الفابیٹ انکارپوریٹڈ کے تحت چلایا جائے گا۔

گوگل کے بانی لیری پیج کا کہنا ہے کہ گوگل اب مختلف قسم کی خدمات فراہم کر رہا ہے، ایسے میں کمپنی کی تنظیم نو سے اس کا ڈھانچہ زیادہ آسان ہو جائے گا۔

انھوں نے بلاگ پوسٹ پر لکھا: ’نئے ڈھانچے کے ذریعہ ہم ان حیرت انگیز مواقع پر زبردست طریقے سے توجہ مرکوز کر سکیں گے جو گوگل کے اندر موجود ہیں۔‘

انھوں نے لکھا: ’آج ہماری کمپنی اچھی طرح سے چل رہی ہے، لیکن ہمارے خیال سے ہم اسے مزید صاف و شفاف اور جوابدہ بنا سکتے ہیں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ الفابیٹ کے تحت آنے والی کمپنیاں آزاد ہونی چاہیے اور انھیں اپنے برانڈ خود قائم کرنا چاہیے۔‘

150731094516_google_android_bug_640x360_bbc_nocredit.jpg

گوگل اپنی سب سے زیادہ مقبول خدمات کو اپنے پاس برقرار رکھے گا جس میں انٹرنیٹ سرچ، ایپس، یو ٹیوب اور اینڈرائڈ شامل ہیں
لیری پیج نے کہا کہ کمپنی کے لیے ’الفابیٹ‘ نام منتخب کیے جانے کی دو وجوہات تھیں۔

ایک ’یہ کہ یہ زبان کی نمائندگی کرتا ہے اور ہم اسی کی بنیاد پر گوگل سرچ کو چلاتے ہیں جبکہ الفابیٹ کا مطلب سرمایہ کاری میں ہدف سے زیادہ ریٹرن ہوتا ہے اورجس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔‘

نئی انتظامیہ میں لیری پیج الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں گے جبکہ بھارتی نژاد سندر پیچائی اب گوگل کے سی ای او ہوں گے۔

گوگل کے شریک بانی سرجی برین الفابیٹ کے صدر ہوں گے جبکہ گوگل کے موجودہ چیئرمین ایرک شمٹ ایگزیکٹو چیئرمین ہوں گے۔

گوگل کے نئے چیف فنانشل آفیسر روتھ پوراٹ گوگل اور الفابیٹ دونوں کے لیے اسی عہدے پر کام کریں گے۔

بی جی سی پارٹنرز میں سرمایہ کاری کے متعلق تجزیہ کار کولن گلیس کا کہنا ہے کہ تنظیم نو سے سرمایہ کاروں کو گوگل کی حکمت عملی اور نئی مصنوعات پر اخراجات کا واضح اندازہ ہوگا۔
http://www.bbc.com/urdu/science/2015/08/150811_google_new_company_alphabet_mb
گوگل کی اس تنظیم نو سے صارفین کو کیا فائدہ یا نقصان ہو سکتا ہے؟
ابن سعید رانا اسد سعادت
 
لا حول و لا قوۃ! ایسا لفظی ترجمہ عرصہ بعد دیکھنے کو ملا ہے، نیز یہ کہ اس لفظی ترجمے کے باعث کئی مقامات پر قارئیں کو درست بات سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ اس ساری بات کو فقط موسسین کا اعلانیہ خط پڑھ کر اسے پس پشت ڈال کر کہیں زیادہ بہتر انداز میں اپنے الفاظ میں لکھا جا سکتا تھا۔ :) :) :)
 
الفابیٹ بھی تو ایک ایسا لفظ ہے جس پر کئی نامور کمپنیوں کا کاپی رائٹ ہو سکتا ہے :) :) :)
لیکن چونکہ گوگل کو ہر بڑی کمپنی سے پھڈا کرنے کی عادت ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں :)
 
الفابیٹ بھی تو ایک ایسا لفظ ہے جس پر کئی نامور کمپنیوں کا کاپی رائٹ ہو سکتا ہے :) :) :)
لیکن چونکہ گوگل کو ہر بڑی کمپنی سے پھڈا کرنے کی عادت ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں :)
یہ کاپی رائٹ کی بات کہاں سے آئی؟ ویسے اگر الفابیٹ انکارپوریشن سے ملتا جلتا کوئی نام رجسٹرار کے یہاں مندرج ہوتا تو یہ نام انھیں نہیں ملتا۔ کاپی رائٹ برانڈنگ اور لوگو کی ہو سکتی ہے الفاظ پر کاپی رائٹ نہیں ملتی۔ ورنہ ایپل اور ونڈوز بھی تو انتہائی عام الفاظ ہیں، یہ بات ان کے لیے بھی کہی جا سکتی ہے۔ مسٹر پیج نے اپنے خط میں اس نام کی دو توجیہات بھی پیش کی ہیں، ان میں سے دوسری ہمیں کافی دلچسپ لگی۔ :) :) :)
 
آپکی دلچسپی کیلئے یہ برینڈنگ وار شروع ہو چکی ہے:

Google'sannouncement late on Monday that it plans to restructure its company under the newAlphabetumbrella took most people by surprise. That included German car maker BMW, who has trademarked "Alphabet" as the name of one of its subsidiaries, which could force Google into a court battle over the brand.

BMW also owns the Alphabet.com domain name, which Google avoidedby using the abc.xyz URLas its official Alphabet website
http://www.androidcentral.com/google-may-have-trademark-battle-bmw-over-alphabet-name

یعنی ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے :)
 
آخری تدوین:
Top