گوگل کروم اور اردو محفل

السلام علیکم
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں محفل کو گوگل کروم میں استعمال کرتا ہوں تو کسی پوسٹ کا "جواب" لینے سے وہ اسی صفے کے ایڈٹر میں "کوٹ" ہونے کی بجائے الگ صفے میں کوٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک سے زیادہ پیغامات کا جواب دینا ممکن نہیں رہتا۔
یہ مسئلہ فائرفاکس پر نہیں ہوتا۔
سکرین شاٹ ملاحظہ کیجیے۔
screenshotgooglechrome.png
 
آپ براؤزر کیشے وغیرہ کلئیر کر لیں۔ یہ جاوا اسکرپٹ کا مسئلہ لگتا ہے۔ کیوں کہ نئے صفحے میں کھلنا در اصل فال بیک آپشن ہے۔
 
آپ براؤزر کیشے وغیرہ کلئیر کر لیں۔ یہ جاوا اسکرپٹ کا مسئلہ لگتا ہے۔ کیوں کہ نئے صفحے میں کھلنا در اصل فال بیک آپشن ہے۔
کیشے کلئیر کرنے پر بھی وہی مسئلہ برقرار ہے:ROFLMAO:
یاد رہے کہ میں نے صرف "کیشے" کلئیر کیا ہے۔ہسٹری یا کوکیز نہیں۔
کیا وہ بھی کرنے ہوں گے؟؟
 
کیشے کلئیر کرنے پر بھی وہی مسئلہ برقرار ہے:ROFLMAO:
یاد رہے کہ میں نے صرف "کیشے" کلئیر کیا ہے۔ہسٹری یا کوکیز نہیں۔
کیا وہ بھی کرنے ہوں گے؟؟
نہیں ہسٹری یا کوکیز سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے آپ Ctrl + Shift + I دبا کر ڈیویلپر کنسول کھول لیں اور وہاں دائیں جانب ذیلی گوشے میں دیکھیں سرخ رنگ میں کچھ ایرر پیغامات موجود ہیں کیا؟ اگر ہاں تو ان کی تعداد کتنی ہے؟ :) :) :)
 
2
دونوں ایک جیسے ہیں
Uncaught SyntaxError: Unexpected token ;
 
ہم نے پہلا والا ایرر تو دور کر دیا ہے، ایک تھرڈ پارٹی ایڈ آن میں اضافی کاما تھا اس وجہ سے وہ ظاہر ہو رہا تھا۔ دوسرے ایرر کا قصہ یہ ہے کہ یہ پلگ ان سرور پر موجود نہیں، غالباً نبیل بھائی نے اس کو فعال کیا ہوگا اور اس سے متعلقہ ریسورسیز شامل کرنا بھول گئے ہوں گے۔ خیر ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا کیا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ دونوں ایرر زمانہ سے اردو محفل میں موجود تھے اور ہمارے علم میں تھے۔ لیکن ان کی وجہ سے کوئی مشکل سامنے نہیں آئی تھی۔ :) :) :)
 
Top