گوگل کروم اور جمیل نوری نستعلیق!

arifkarim

معطل
ایک خوشخبری ہے کہ گوگل کروم کے لیٹسٹ اپڈیٹ (51.0.2704.63) میں جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ والا بگ کافی حد تک دور ہو گیا ہے:
c000161.gif~original

c000162.gif~original

الفاظ کے اندر کرننگ درست ہو جانے کے اب صرف اسپیس کیساتھ کرننگ ٹھیک رینڈر کرنا باقی ہے۔ اس غرض سے سعادت بھائی ایک ڈیٹیلڈ بگ رپورٹ پر کام کر رہے ہیں تاکہ گوگل والوں کو تفصیلاً اسپیس کرننگ والے مسئلہ کی طرف توجہ دلائی جا سکے۔ جو محفلین ونڈوز کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم پر کام کرتے ہیں، وہ بھی ذرا لیٹسٹ کروم پر چیک کر کے بتائیں کہ انکے پاس بگ درست ہو چکا ہے یا نہیں۔ شکریہ
ابن سعید یاز محمد تابش صدیقی رانا تجمل حسین فاتح زہیر عبّاس اسد محمد سعد
 
محمد سعد

محفلین
پہلے یہ بتائیے گا کہ چیک کیا چیز کرنی ہے؟ کیونکہ مجھے نہ تو کرننگ کے ک کا پتہ ہے اور نہ ہی یہ علم کہ بگ تھا کیا۔ :biggrin:
 
محمد سعد

محفلین
حاضر جناب۔
ابتدائی مراسلے کی تقلید میں ایک تصویر نوائے وقت کی (خبر بھی چیف صاحب والی) اور ایک اردو محفل کی۔
دونوں تصاویر فیڈورا 23 پر چلتے ہوئے کروم کے نسخہ 51.0.2704.63 کی ہیں (64 بٹ)۔

JameelNastaleeq_Chrome_51.0.2704.63_001_zpspayzghcq.png

JameelNastaleeq_Chrome_51.0.2704.63_002_zpsx7r8b9uk.png
 
دوست

محفلین
کچھ ایسے ہی سپیس بھرے الفاظ میرے پاس بھی ہیں۔ فرق کی سمجھ نہیں آئی۔ بلکہ شاید میرے پاس تو جمیل نوری نستعلیق کا جو ورژن نصب ہے اس میں کوئی چیز درست کی گئی تھی۔ اور پھر کرننگ ڈالی ہی نہیں گئی۔ وہی چلا آ رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
عارف بھائی! معذرت کہ مجھے فونٹ سے زیادہ جانکاری نہیں ہے، اس لئے کوئی کمنٹ دینے سے پرہیز ہی مناسب۔ مبادا کہ کچھ اناپ شناپ بول کے لڑی میں تفریحِ طبع کا سامان کر بیٹھوں:donttellanyone2:۔
 
تجمل حسین

محفلین
میں بھی نسخہ 2 ہی استعمال کررہا ہوں۔ نسخہ 3 استعمال کرنے کی صورت میں ایم ایس ورڈ میں اردو پرنٹنگ صحیح نہیں ہوپاتی الفاظ آپس میں گڈ مڈ ہوجاتے ہیں جیساکہ پہلے بھی رپورٹ کرچکا ہوں۔ حتیٰ کہ پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ کرکے دیکھا ہے لیکن پھر بھی پرنٹنگ صحیح نہیں ہوتی۔ اس لیے اب اس کے متعلق کوئی رائے دینے سے قاصر ہوں۔ :)
 
جی اسبارہ میں مائکروسافٹ کو بگ رپورٹ بھیج چکا ہوں۔ دیکھتے ہیں کب تک اسکا حل نکلتا ہے۔ لیبر آفس میں درست ہے ویسے۔
 
تجمل حسین

محفلین
جی اسبارہ میں مائکروسافٹ کو بگ رپورٹ بھیج چکا ہوں۔ دیکھتے ہیں کب تک اسکا حل نکلتا ہے۔ لیبر آفس میں درست ہے ویسے۔
ذاتی استعمال کی حد تک لبرے آفس ٹھیک ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے کاروباری استعمال میں فائدہ مند نہیں رہتا۔ :)
 
دوست

محفلین
کروم میں کسی حد تک سپیس کم نظر آ رہی ہے۔ شاید۔۔۔۔ ابھی دوبارہ نصب کیا ہے۔
 
Top