گوگل کروم میں آٹومیٹک مختلف لنکس اور ایڈ سائٹس کھلنے کا مسئلہ

bilal260

محفلین
کسی ایک ایڈ ویئر ریموول ٹول یا سافٹ ویئر کے متعلق لنک ہی فراہم کر دیں۔
جوکہ فری ہو۔
انتظار رہے گا۔
 
یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ، موبائل سے تو محفل پر حاضر ہونا ہی محال ہے۔
لیپ ٹاپ پر بھی فائر فوکس استعمال کرتا ہوں ورنہ کروم تو ۔۔
اچھا یہی مسئلہ ایک اور محفلین نے بھی ذکر کیا کہ موبائل میں ان کو درپیش ہے ۔
لگتا ہے ڈیٹا سینڑ پر حملے کے بعد سے یہ معاملہ ہوا ہے ، ۔۔۔
 

دوست

محفلین
مال ویئر بائٹس صرف سکین کرے گا۔ اگر ایڈ ویئر ریموو کرنا ہوا تو روکڑا دینا پڑے گا۔ مفت کچھ نہیں ہے۔
 

bilal260

محفلین
بہت بہت بہت شکریہ جناب arifkarim صاحب ۔
جب سے آپ کے دیئے ہوئے لنک سے سافٹ ویئر ڈائونلوڈ کر کے انسٹا ل کیا ہے اس نے تمام فضول چیزیں یا فائلز میرے سسٹم سے نکال دی ہیں جو کہ دوسرے لنک پر لے جاتی تھی۔
صبح نماز فجر کےبعد سے لیکر اب تک چار گھنٹے ہو چکے ہیں مجھے انٹر نیٹ پر جابز ڈھونڈتے اور اپنا سی وی اور کوور لیٹر پوسٹ کرتے ہوئے ابھی تک ایک بھی اشتہار یا ایڈ نظر سے نہیں گزرا۔
بہت ہی عمدہ سافٹ ویئر ہے۔تمام پریشانیوں کا حل ہے یہ سافٹ ویئر جو بھی استعمال کرے گا تو وہ خود ہی اس arifkarim کے گن گائے گا عارف کریم زندہ باد کیونکہ یہی تو ہے arifkarim جس نے انٹر نیٹ کے اشتہاروں سے جان چھڑانے کا مخلصانہ اور انمول مشورہ مفت میں دیا ۔
آپ بھی ڈائونلوڈ کریں انسٹال کریں اور جناب arifkarim کو دعائیں دیں۔
 
Top