گوگل کروم میں محفل کی شکل

قیصرانی

لائبریرین
آج میں نے کئی دن بعد اپنے ونڈوز 7 لیپ ٹاپ سے محفل کھولی ہے تو عجیب مسئلہ ہو رہا ہے کہ اردو کاجتنا لمبا فقرہ ہوگا، اتنا ہی اس کے شروع میں خالی جگہ دکھائی دے گی۔ تاہم اگر کوئی ہندسہ لکھوں یا پھر کوئی انگریزی کا حرف، تو درست ڈسپلے ہوتا ہے ورنہ نہیں۔ ذیل میں سکرین شاٹ دیکھ لیجئے۔ فائر فاکس پر درست چل رہا ہے
یہ بھی واضح رہے کہ جتنی بھی سپیسز فقرے میں ہوں، وہ ساری کی ساری فقرے کے شروع میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ یعنی الفاظ الگ الگ دکھائی دیتے ہیں لیکن ساری ایکسٹرا سپیسز شروع میں چلی جاتی ہیں
SC.png
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو یہ والا صفحہ ہی نہیں کھولتا۔۔۔۔ بس فورم ہی کھولتا ہوں ہمیشہ۔۔۔۔ :)
ایسا لگ رہا جیسے سابقے کی جگہ خالی چھوڑی ہوئی ہے۔۔۔ کیوں کہ ویلنٹائن والے میں درست نظر آرہا ہے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں تو یہ والا صفحہ ہی نہیں کھولتا۔۔۔ ۔ بس فورم ہی کھولتا ہوں ہمیشہ۔۔۔ ۔ :)
ایسا لگ رہا جیسے سابقے کی جگہ خالی چھوڑی ہوئی ہے۔۔۔ کیوں کہ ویلنٹائن والے میں درست نظر آرہا ہے۔۔۔
جی لیکن جب میں ٹائپ کرتا ہوں تو فقرے کی لمبائی کے ساتھ ساتھ اس کے شروع میں سپیس بڑھتی جاتی ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ فیس بک جیسا اسلامی چینل :p
ایک قیصرانی نے اسے مذاق سمجھا۔۔۔۔۔ اب اس کے براؤزر پر محفل خراب ہوگئی۔۔۔۔ ایک"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" نے اس کو سچ جانا۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ بقیہ خبریں ایک چھوٹے سے بریک کے بعد ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔
 
یہ مسئلہ ہماری نگاہ میں ہے لیکن غالباً ہر اردو فقرے کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کی جڑ کیا ہے وہ ابھی تک ہماری سمجھ میں نہ آ سکا۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
میں تو یہ والا صفحہ ہی نہیں کھولتا۔۔۔ ۔ بس فورم ہی کھولتا ہوں ہمیشہ۔۔۔ ۔ :)
ایسا لگ رہا جیسے سابقے کی جگہ خالی چھوڑی ہوئی ہے۔۔۔ کیوں کہ ویلنٹائن والے میں درست نظر آرہا ہے۔۔۔
یہ تو معجزہ ہوگیا۔۔۔ ۔۔ اردو زبان کا معجزہ۔۔۔ ۔ ایک لائک تو بنتا ہے اس پر۔۔۔ ۔ :p
آپ فوراً توبہ کریں سچے دل کے ساتھ۔۔۔ یہ اردو زبان کا نہیں۔۔۔ بابے ویلنٹائن ہوراں دا معجزہ اے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ فوراً توبہ کریں سچے دل کے ساتھ۔۔۔ یہ اردو زبان کا نہیں۔۔۔ بابے ویلنٹائن ہوراں دا معجزہ اے
واقعی کسی بابے دا کمال لگدا اے کہ صرف اپنی الائنمنٹ ٹھیک اے تے باقی ساریاں دے شروع اچ مرلہ مرلہ تھاں چھڑا دتی اے۔۔۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ مسئلہ ہماری نگاہ میں ہے لیکن غالباً ہر اردو فقرے کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کی جڑ کیا ہے وہ ابھی تک ہماری سمجھ میں نہ آ سکا۔ :) :) :)
اگر فقرہ انگریزی حروف یا انگریزی الفاظ یا اردو حروف کے ساتھ ہو تو پھر درست کام کرتا ہے
ویسے یہ کروم کی نئی اپ ڈیٹ کے بعد سے شروع ہوا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا مزے کی بات یہ ہے کہ آفس میں تقریباً وہی ترتیب ہے لیکن یہاں کروم پر محفل بہترین چل رہی ہے :)
 
Top