محمل ابراہیم
لائبریرین
معزز اساتذہ الف عین
محمد احسن سمیع: راحل
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی
آداب ۔۔۔۔۔۔
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے_____
ہم ریت کے ذرات پہ بکھرا ہوا زر ہیں
روشن ہے جہاں ہم سے کہ ہم شمس و قمر ہیں
گر سنگ کی ہے مار مقدر میں ہمارے
ہے اس کا سبب اتنا کہ پھل دار شجر ہیں
تعلیم و تعلم سے نوازا ہے جہاں کو
تم بھول نہ پاؤگے کہ ہم اہلِ ہنر ہیں
ہم کو نہ گنواؤ کہ ہمیں سے یہ وطن ہے
کچھ ہوش میں آؤ کہ ہمیں ہند کا سر ہیں
شاہین کی تیزی ہے نگاہوں میں ہماری
تاریخ سے ثابت ہے کہ ہم اہلِ نظرِ ہیں
بے مول سمجھتے ہو؟ جہالت ہے تمہاری
ہے مول بہت اپنا کہ الماس و گہر ہیں
طاقت کے نشے نے تمہیں مغرور بنایا
پر یاد رکھو ہم بھی ابابیل کا گھر ہیں
ظلمت ہے اندھیرا ہے اگر تم سے جہاں میں
کچھ فکر نہیں ہم کو کہ ہم لوگ سحؔر ہیں
محمد احسن سمیع: راحل
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علی
آداب ۔۔۔۔۔۔
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے_____
ہم ریت کے ذرات پہ بکھرا ہوا زر ہیں
روشن ہے جہاں ہم سے کہ ہم شمس و قمر ہیں
گر سنگ کی ہے مار مقدر میں ہمارے
ہے اس کا سبب اتنا کہ پھل دار شجر ہیں
تعلیم و تعلم سے نوازا ہے جہاں کو
تم بھول نہ پاؤگے کہ ہم اہلِ ہنر ہیں
ہم کو نہ گنواؤ کہ ہمیں سے یہ وطن ہے
کچھ ہوش میں آؤ کہ ہمیں ہند کا سر ہیں
شاہین کی تیزی ہے نگاہوں میں ہماری
تاریخ سے ثابت ہے کہ ہم اہلِ نظرِ ہیں
بے مول سمجھتے ہو؟ جہالت ہے تمہاری
ہے مول بہت اپنا کہ الماس و گہر ہیں
طاقت کے نشے نے تمہیں مغرور بنایا
پر یاد رکھو ہم بھی ابابیل کا گھر ہیں
ظلمت ہے اندھیرا ہے اگر تم سے جہاں میں
کچھ فکر نہیں ہم کو کہ ہم لوگ سحؔر ہیں