خورشید رضوی گو نظر اکثر وہ حسنِ لازوال آ جائے گا

عاطف بٹ

محفلین
گو نظر اکثر وہ حسنِ لازوال آ جائے گا​
راہ میں لیکن سرابِ ماہ و سال آ جائے گا​
یا شکن آلود ہو جائے گی منظر کی جبیں​
یا ہماری آنکھ میں شیشے کا بال آ جائے گا​
ریت پر صورت گری کرتی ہے کیا بادِ جنوب​
کوئی دم میں موجہء بادِ شمال آ جائے گا​
دوستو! میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں​
ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگِ ملال آ جائے گا​
جانے کس دن ہاتھ سے رکھ دوں گا دنیا کی زمام​
جانے کس دن ترکِ دنیا کا خیال آ جائے گا​
حادثہ یہ ہے کہ ساری ذلّتوں کے باوجود​
رفتہ رفتہ زخم سوئے اندمال آ جائے گا​
 
نیلم

محفلین
دوستو! میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں
ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگِ ملال آ جائے گا
زبردست
 
عاطف بٹ

محفلین
دوستو! میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں
ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگِ ملال آ جائے گا
بہت اعلی!
دوستو! میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں
ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگِ ملال آ جائے گا
زبردست
دونوں نے کہیں صلاح مشورہ کر کے تو شعر نہیں چُنا؟ ;)
 
اسد عباسی

محفلین
دونوں نے کہیں صلاح مشورہ کر کے تو شعر نہیں چُنا؟ ;)
عاطف بٹ بھائی یہ شعر تو ھے ھی بہت کمال کا اور آج کے دور میں تقریباّ ہر ہنسنے ہنسانے والی کی کیفیئت ایسی ھی ھوتی ھے۔
لیکن آپ کی اس بات کے بعد میں نے اس کی تعریف الگ سے کرنے کے بجائے ان دونوں کی تائید کرنا ھی مناسب سمجھا۔ورنہ نقل کا الزام لگ جاتا "ویسے بھی آج دن برا چل رھا ھے":nailbiting:
 
اللہ خیر کرے۔ عباسی صاحب، دن کیوں برا چل رہا ہے؟ کیا ہوا؟
 
Top