گُوگل کرُوم ویب براؤزر بمقابلہ مائیکروسافٹ ایج ویب براؤزر (Google Chrome Vs Microsoft Edge)

اردو ویب کے اراکین اس لڑی میں گوگل کروم اور مائیکروسافٹ ایج براؤزر کی خصوصیات وخامیاں بیان کر سکتے ہیں۔آپ کون سا براؤزر استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟
ان دونوں براؤزرز کا آپ تقابل کریں کہ اگر ایک براؤزر دوسرے سے بہتر ہے تو کیوں ہے؟
 
گوگل کروم ایک عرصے سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرتا آرہا ہے۔ اور کرتا بھی کیوں ناں؟ اس کی رفتار اور خصوصیات کے کیا کہنے۔ مگر اب مائیکوسافٹ نے اپنے ویب براؤزر ایج میں کئی خصوصیات کو شامل کر کے گوگل کروم کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔لڑی آگے بڑھے تو ہم بھی اس حوالے سے مزید گوش گزار کریں گے۔
 
سرسری دیکھنے سے ایج کئی چیزوں میں بہتر لگتا ہے لیکن گوگل کروم کی صرف ایک سروس وائس ٹائپنگ ہمیں خود سے باندھ کر رکھتی ہے۔
 
سرسری دیکھنے سے ایج کئی چیزوں میں بہتر لگتا ہے لیکن گوگل کروم کی صرف ایک سروس وائس ٹائپنگ ہمیں خود سے باندھ کر رکھتی ہے۔
مائیکروسافٹ ایج نے بھی کئی خصوصیات کے ساتھ اپڈیٹس مہیا کی ہیں۔وقت نکال کر میں ان کو بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
مائیکروسافٹ ایج کی ایک بہترین خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ویب سائٹ کے مندرجات کو پڑھ کر آپ کو سناتا ہے۔ ویب سائٹ اگر اردو میں بھی ہے تو بھی یہ با آسانی آپ کو اردو پڑھ کر سنائے گا۔
 
میموری کنزمپشن کے حوالے سے بھی مائیکروسافٹ ایج نے کروم کومات دے دی ہے۔ کروم کی نسبت ایج براؤزر رینڈم میموری کا کافی کم استعمال کر کے آپ کے سسٹم پر کم لوڈ ڈالتا ہے جبکہ کم ریم والے سسٹم کروم براؤزر کو استعمال کر کے ہینگ یعنی اٹکنا شروع ہو جاتے ہیں اور بعد میں یہی ہارڈ وئیر کی موت کا سبب بنتا ہے۔
 
Top