الف نظامی
لائبریرین
پنجاب حکومت نے شمسی توانائی کے فروغ کیلئے منصوبے پر عملی کام شروع کردیا۔ حکومت عوام کو ترغیب دینے کیلئے بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے بھی فراہم کرےگی اور اس مد میں ابتدائی طور پر 2 ارب کی خطیر رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔ حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے شمسی توانائی کے فروغ کیلئے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
پہلے مرحلے میں تین سے سات مرلے تک کے گھروں کیلئے 5 واٹ کے سولر سسٹم پینلز فراہمی کا منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا اور اس استعداد سے 5 پنکھے اور 10 انرجی سیورز لائٹس روشن ہوسکیں گی۔ اس پینل کی مالیت 273360 روپے اور اس کیلئے ڈاون پیمنٹ 26800 روپے جبکہ 4020 روپے کی 60 ماہانہ قسطیں وصول کی جائیں گی۔
اس منصوبے کی کامیابی کے بعد بڑے گھروں کیلئے ایک اور دو کلو واٹ کے سولر سسٹم پینلز جبکہ کمرشل عمارتوں کیلئے تین کلو واٹ کے سولر پینلزبلا سود اور آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔ یاد رہے پنجاب حکومت اس سے قبل کوڑا کرکٹ اور گنے کے پھوگ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی عمل پیرا ہے۔