گھر کا بھیدی لنکا ڈحائے پارٹ 420

زیرک

محفلین
گھر کا بھیدی لنکا ڈحائے پارٹ 420
سنیں جو نہیں بولتا تھا، اب جب بولنے پہ آیا ہے تو کیا غضب بولتا ہے، پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان آج کل عمران خان کی خوب کلاس لے رہے ہیں، موصوف فرماتے ہیں؛
٭عمران خان کہتے ہیں کہ "سیاسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے"۔
اس پر ان کا کہنا ہے کہ؛
٭ایم کیو ایم: 7 ممبران اسمبلی 5 وزارتیں
٭ق لیگ: 5 ممبران اسمبلی 4 وزارتیں
٭گرینڈ الائنس: 2 ارکان اسمبلی 2 وزارتیں
٭یہ سیاسی بلیک میلنگ والا NRO نہیں تو اور کیا ہے؟

٭حکومت پاکستان کا قیمتی سرکاری املاک فروخت کرنے کا فیصلہ، لیکن وزیراعظم تو معیشت کو گزشتہ 10 سالوں کی بہترین معیشت قرار دے چکے ہیں۔

٭خان صاحب زمانۂ اپوزیشن میں 20 ارکان سے بڑی کابینہ کو کرپشن گردانتے تھے، اب کابینہ کا حجم زرداری، نوازشریف دور سے کہیں زیادہ ہے۔

٭خان صاحب نے بھینسوں کی نیلامی سے 18 لاکھ قومی خزانہ میں جمع ہونے پر کروڑوں کے اشتہارات اور 2 ٹوئیٹ کئے، اب قوم شدت سے انتظار کر رہی ہے کہ خان صاحب 38 ارب روپہ ریکور ہونے پر قوم کو مبارکباد دیں، لیکن آپ نے نہ کوئی ٹوئیٹ کیا نہ کروڑوں کے اشتہارات جاری کئے، حیرت ہے؟ حکم تھا چوروں کو پکڑیں، کم عقلوں نے مالکوں کا منظور نظر پکڑ لیا، اب زبانیں پیٹ میں گِر چکی ہیں۔ حیرت یہ ہے حاکم جماعت اور ورکرز ملک ریاض کا نام نہیں لے رہے لیکن پیسے سپریم کورٹ کے پاس جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

٭"عمران خان زبردستی لفافہ مجھے تھما گئے"؛ کامران خان۔ دولت جب بولتی ہے، تو بڑے بڑے انقلابی اور بہادر خاموش ہو جاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
٭عمران خان کہتے ہیں کہ "سیاسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے"۔
اس پر ان کا کہنا ہے کہ؛
٭ایم کیو ایم: 7 ممبران اسمبلی 5 وزارتیں
٭ق لیگ: 5 ممبران اسمبلی 4 وزارتیں
٭گرینڈ الائنس: 2 ارکان اسمبلی 2 وزارتیں
٭یہ سیاسی بلیک میلنگ والا NRO نہیں تو اور کیا ہے؟
سیاسی بلیک میلنگ کا طعنہ مخالفین کو دیا تھا۔ حلیف جماعتوں کو حکومتی اتحاد میں رکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے ہی پڑتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
حیرت یہ ہے حاکم جماعت اور ورکرز ملک ریاض کا نام نہیں لے رہے لیکن پیسے سپریم کورٹ کے پاس جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی بار ملک ریاض کا نام لے کر بتایا ہے کہ لوٹے ہوئے مال کی واپسی ان کے اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔
 
Top