پیرزادہ قاسم گھر کی یاد جب صدا دے تو پلٹ کر آجائیں - پیرزادہ قاسم

literature

محفلین
گھر کی یاد جب صدا دے تو پلٹ کر آجائیں
کاش ہم اپنی خواہش کو میسر آجائیں

ہے کرامت مرے دل کی ترے ناوک کی نہیں
وار ہو ایک مگر زخم بَہتر آجائیں

گفتگو آج تو دو ٹوک کرے گا سورج
ظلِ سبحانی شبستان سے باہر آجائیں

شب کو یلغارِ تفکر سے جو بچ نکلوں میں
صبح دم تازہ خیالات کے لشکر آجائیں

اتنی سفاک سماعت بھی غضب ہے کہ جہاں
بات پوری بھی نہ ہو ہاتھوں میں پتھر آجائیں

پیرزادہ قاسم​
 

محمداحمد

لائبریرین
ہے کرامت مرے دل کی ترے ناوک کی نہیں
وار ہو ایک مگر زخم بَہتر آجائیں

شب کو یلغارِ تفکر سے جو بچ نکلوں میں
صبح دم تازہ خیالات کے لشکر آجائیں

اتنی سفاک سماعت بھی غضب ہے کہ جہاں
بات پوری بھی نہ ہو ہاتھوں میں پتھر آجائیں


بہت ہی عمدہ انتخاب ہے بھائی

خوش رہیے۔
 
Top