گھر کے اندر

گیت: گھر کے اندر
فلم: یہ دل آپ کا ہوا

[ame="[media=youtube]RLIBKhn2DDw[/media]"]گھر کے اندر[/ame]

گھر کے اندر جی گھبرائے
باہر جاؤں، چین نہ آئے
(مکرر)
آئینے کو جب بھی دیکھوں
الٹا، سیدھا سوچوں
تھوڑا سوؤں، زیادہ جاگوں
یونہی بیٹھوں، یونہی بھاگوں
کس سے پوچھوں؟ کون بتائے؟ [2]
جانے کیا ہوگیا مجھے؟

گھر کے اندر جی گھبرائے
باہر جاؤں چین نہ آئے


چپ چپ کمرہ گیت سنائے
بستر تکیہ شور مچائے
نام کسی کا لکھوں ہوا پر [2]
بار بار دہراؤں
دن میں بھی میں بلب جلاؤں
کبھی جلاؤں، کبھی بجھاؤں
ہر اک آہٹ دل دھڑکائے [2]
جانے کیا ہوگیا مجھے؟

گھر کے اندر جی گھبرائے
باہر جاؤں چین نہ آئے


پربت مجھ کو دیکھ کے جھومے
آگے پیچھے وادی گھومے
ڈھونڈ رہی ہیں کس کو آنکھیں [2]
بہک رہی ہیں سانسیں
یوں لگتا ہے کوئی اپنا
بلا رہا ہے بن کے سپنا
خوشبو بولے، رستہ گائے [2]
جانے کیا ہوگیا مجھے؟


گھر کے اندر جی گھبرائے
باہر جاؤں چین نہ آئے


(تعبیر آپی! یہ والا ٹھیک ہے؟ :grin:)
 

تعبیر

محفلین
راہبر یہ کیا ہے :eek: :eek:

اسکی بے چینی بتا رہی ہے کہ اس کے گھر دو دن سے لائٹ نہیں ہے اور اسکے دماغ پر گرمی چڑھ گئی ہے :grin:

اس سے کہو کہ نیند والے ٹاپ پر جواب دے ;)
 

تعبیر

محفلین
منہ نہ متھا جن پہاڑ لتھا

مجھے یہ بہت بری لگتی ہے
اس میں ہیروئن والی تو کوئی بات ہی نہیں ہے :rolleyes:
 
ویڈیو نہ دیکھیں نا :lll:
ویسے آپ نے صحیح پوائنٹ اٹھایا۔۔۔ لوڈ شیڈنگ کی ستائی ہوئی لگتی ہے۔۔۔۔
ہیروئن بالکل تھرڈ کلاس ہے۔۔۔ مجھے تو اسے "ہم سب امید سے ہیں" میں دیکھ کر بھی چڑ ہوتی ہے۔
 
Top