"گھر گھر دیپ جلاؤ نا ۔۔۔ ( اقتباس )

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ احمد بھائی :) :) ،،،، مجھے لگا بہت سے دوست بس اسرار صاحب کی شہرت کے ایک ہی باب سے آگاہ ہوں گے ( بالخصوص ناول نگاری ) ،،،، جبکہ ابن صفی کی داستاں کا یہ حصہ بھی دِل گرفت ہے ،،، :) :)
ابن صفی کا سب سے مضبوط پہلو میرے خیال میں طنز و مزاح ہے۔ عمران سیریز ہوں یا جاسوسی دنیا، جگہ جگہ الجھنیں پیدا ہوتی ہیں کہ بہت جگہ پر فقرے یا سچوئشنز براہ راست لفظی ترجمہ لگتے ہیں۔ شاعری ہو یا طنز و مزاح، یہ ان کا جینوئن فیلڈ تھا۔ تاہم یہ میرا ذاتی مشاہدہ اور ذاتی رائے ہے :)
 
سید فصیح احمد

ارے بھائی جان آپ کا یہ ذاتی مشاہدہ کمال ہے ،،، یہی تو وہ وجہ ہے کہ جب عمران سیریز سے ابن صفی کا رنگ نکل گیا تو آدھے قاریئن ٹوٹ گئے ( کسی بھی مصنف کی تحقیر مقصود نہ ہے لیکن یہ حقیقت ہے ) :)
 
آپ کی دوسری بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن اوپر والی میری پوسٹ میں تراجم والی بات دراصل ابن صفی سے ہی متعلق تھی۔ بہت بار ابن صفی کی تحاریر سے میں نے ایسے فقرے خط کشیدہ کئے ہیں جن کو ایک عام انسان دیکھتے ہی بتا سکتا ہے کہ یہ فقرے لفظی ترجمہ شدہ ہیں :)
 
اوہ شائد مطالعہ کمزور ہونی کی وجہ سے ایسا کچھ جان نہیں سکا ،،، !!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
قیصرانی بھائی لیکن آپ کا خیال کس طرف جاتا ہے ( تجسس ہوا مجھے ) کوئی حوالہ ہو تو ضرور بتایئے گا ،، ہر بات کو جاننا چاہیئے ،، مجھے اندھیرے سے کوفت ہوتی ہے۔۔ !! :)
 
آخری تدوین:

گھر پہنچ کر کچھ لکھتا ہوں، ویسے دیکھئے ہمارے معاشرے میں چند باتیں ایسی ہیں جو ہر حال میں مغربی معاشرے سے مختلف رہتی ہیں۔ جیسے کسی دور دراز کے دیہات میں قتل ہوا ہے، پولیس آئی ہے اور اب وہ منتظر ہیں کہ ڈاکٹر آئے، لاش کا سرسری معائینہ کرے تو وہ کاروائی کریں۔ پاکستان یا ہندوستان میں ایسا کچھ نہیں ہوتا اور نہ ہی آج سے کئی دہائیاں قبل ایسا ہوتا تھا (آزادی کے بعد سے)۔ اس کے علاوہ کولڈ بیف کا تذکرہ ہو، کسی دیہات سے شہر یا شہر سے دیہات کو آنے جانے کے لئے بتایا جائے کہ اتنے بجے والی گاڑی (ٹرین) پکڑ لیں گے اور فلاں وقت فلاں جگہ پہنچ جائیں گے۔۔۔ اس طرح کی بے شمار سچوئشنز ہیں۔ پھر فقرے تو کسی وقت کاپی پیسٹ کروں گا کہ کیسے ترجمہ شدہ لگتے ہیں :)
 
بالکل اتفاق ہے جاسوسی ناول جو اسرار صاحب کی تحریر ہیں ان میں یہ رنگ ضرور محسوس ہوا ،،، البتہ مزید معلومات کی غرض سے فقروں کا انتظار رہے گا :) :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اچھا انتخاب ہے۔ افسوس مجھے ابن صفی کو پڑھنے کا موقع نہیں ملا
کیااب بھی آپ ابنِ صفی کو پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہمارے پاس ان کے پچاس سے زیادہ ناول پی۔ ڈی۔ایف فارمیٹ میں ہیں۔
جو افغانستان میں بغرض ملازمت مقیم ہمارے بھائی صاحب نے عنایت فرمائے تھے۔
 
مکمل سیٹ موجود ہے، لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے کھلے عام پیش نہیں کیا جا سکتا :(
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سوچ لیں کہ ابن صفی کے فین بہت ہیں، ان کی دل شکنی نہ ہو؟ :)
ارے ہاں یہ بھی تو ہے !! آج کا ہولناک تجربہ ہی بہت ہے مجھے تو ،،، چلیں اس کا راستہ ڈھونڈتے ہیں مگر اگر ہم نقاد بن گئے تو جانے کون کون روٹھ جائے !!! :)
 
نقاد کا بھی ہونا بری بات نہیں لیکن اکثر ہماری ذاتی رائے دوسروں کے لئے الجھن یا ناپسندیدگی کی وجہ بن جاتی ہے۔ اس وجہ سے بہتر ہے کہ بندہ محتاط رہے :)
 
Top