گھوسٹ ممبرز

نبیل

تکنیکی معاون
یہ وہ ممبر ہیں جنہوں نے اس فورم پر رجسٹر تو کیا ہے لیکن اس پر کبھی کوئی پیغام نہیں ارسال کیا۔ اس کی اک وجہ یہ بھی ہے کہ کئی حضرات رجسٹر کرنے کے بعد لاگ ان نہیں کر پاتے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب رجسٹریشن کے وقت ایک حد سے زیادہ لمبا نام ٹائپ کردیا جاتا ہے مثلاً افتخار اجمل بھوپال، کاشف اسرا راحمد وغیرہ۔ اس کا ایک حل تو یہ ہو سکتا ہے کہ میں ڈیٹابیس کی فیلڈ کی لمبائی میں پھر سے کچھ اضافہ کردوں تاکہ ان ناموں والے حضرات بھی لاگ ان ہو سکیں۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ رجسٹریشن کے وقت ہی رجسٹر کرنے والے کو خبردار کر دیا جائے کہ اپنا نام اتنے حروف کے اندر اندر ٹائپ کیا جائے۔

میں وقتاً فوقتاً دیکھتا رہوں گا کہ کونسے ارکان لاگ ان نہیں ہو پا رہے اور ان کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکال لیا جائے گا۔
 
خبردار

رجسٹریشن کے وقت خبردار کرنا زیادہ مناسب ہوگا اور ان کو تصحیح کا موقع دیا جائے۔ یہی طریقہ ویب پر رائج ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی بالکل ٹھیک ہے، ایسا ہی کروں گا۔ فی الحال جو ممبران لاگ ان نہیں ہو پا رہے وہ مجھے urduwebforum@gmail.com پر ای میل رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ فوری طور پر لاگ ان کر سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور خیال جو مجھے آیا ہے وہ ہے اس فورم کے سب ممبران کو اکٹھے ای میل بھیجنے کا۔ اس سے بعض ممبران کو غیر ضروری میل تو پہنچے گی لیکن یوں مجھے باری باری ہر ممبر کا سٹیٹس چیک نہیں کرنا پڑے گا۔ ابھی مجھے دیکھنا ہے کہ فورم کی ایڈمنسٹریشن میں یہ فنکشن کہاں موجود ہے۔
 

منہاجین

محفلین
لاتوں کے بھوت

جس بیماری کا آپ نے ذکر کیا اِسی کارن بہت سے لوگ ملتے جلتے ناموں سے کئی کئی بار اپنا اِندراج کروا چکے ہیں۔ اور اِستعمال تو وہ ایک ہی اِسم صارف کرتے ہیں۔ یوں اُن کے پرانے اِسم صارف بھی بھوت قرار پائے۔

صارفین کی فہرست پر ایک نظر یوں بھی ڈالیں اور کچھ ایسے ناموں کو مستقل ختم کر دیں، جیسا کہ میرا دوسرا اِسم صارف "عبدالستارمنہاجین" جس سے میں ایک بار بھی لوگن نہیں ہو پایا۔

میں نے ایڈمن میں رہتے ہوئے اپنا دوسرا اِسم صارف ختم کرنے کی کوشش کی تھی، مگر یہی بیماری وہاں بھی آڑے آئی۔

نیا اِندراج کروانے والے صارفین کو تو موقع پر ہی نام کی حدِ طوالت سے آگاہ کر دیں، بلکہ اُس خانے کی حدِ طوالت انہیں طویل نام لکھنے کا موقع ہی نہ دے۔

پہلے سے موجود طویل اِسم صارف، جو اب بھوت قرار دیئے جا رہے ہیں، اُن کا ایک حل اُنہیں "پی ایچ پی مائی ایڈمن" کی مدد سے مختصر کرنا اور پھر محفل کے ایڈمن سے ختم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک دو روز قبل اس فورم کے تمام رجسٹرڈ ارکان کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ محفل فورم پر لاگ ان ہونے میں مشکل کا سامنا کر رہے ہوں تو وہ اس سلسلے میں ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا پرانا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیں گے اور وہ دوبارہ رجسٹر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ فورم کے رجسٹریشن پیج پر ایک وارننگ بھی شامل کر دی گئی ہے کہ اردو نام کے ساتھ رجسٹر کرنے والے اپنے نام کو دس حروف تک محدود رکھیں۔ یوں میں نے اس معاملے کا حل نکالنے کی بجائے اپنی جان چھڑائی ہے۔ شاید پھر کبھی اس کا حل بھی نکل آئے گا۔

ابھی تک مجھے صرف کاشف اسرار احمد کی ای۔میل وصول ہوئی ہے جو اب دوبارہ رجسٹر ہو چکے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ فورم کی جانب سے ای میل کئی ای میل ایڈریسز سے باؤنس بھی ہوئی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ممبران نے دانستہ یا نا دانستہ اپنے ای میل ایڈریس کا غلط اندراج کیا ہے۔ اس کے سدوباب کے لیے میں فورم میں ای میل کنفرمیشن نافذ کر دوں گا جس کے بعد فورم پر رجسٹریشن کنفرمیشن ای میل میں شامل ربط پر کلک کرنے کے بعد ہی مکمل ہو سکے گی۔

اگرچہ مجھے مذکورہ بالا ای میل کے زیادہ جوابات موصول نہیں ہو رہے، میں اپنے اندازے سے نسبتاً لمبے ناموں والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر کے متعلقہ لوگوں کو بذریعہ ای میل اطلاع کرتا رہوں گا۔ یہاں میں ان ارکان کے نام بھی لکھتا رہوں گا تاکہ وہ پڑھیں تو انہیں پتا چل جائے۔

اچھا تو جناب اب سے کچھ دیر بعد ذیل والے اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے والے ہیں ،اگر کسی کو اس پر اعتراض ہو تو وہ فوراً صدائے احتجاج بلند کردیں۔

عبدالستار منہاجین
افتخار اجمل بھوپال
تاثیر احمد چیمہ
سرور عالم راز “سرور“
محمد عرفان الٰہی
عبدالرحمن صدیقی
عبدالرحمان بلوچ
ڈاکٹر بلند اقبال
میں کیا ہوں ؟
خو ر شید احمد
شہاب الدین احمد
محمدکاشف ریاض
محمد شمیل قریشی
محمد عارف ملک
ملک شاھد اعوان
 

منہاجین

محفلین
ایسا غضب مت کرنا۔

نبیل نے کہا:
غور طلب بات یہ ہے کہ فورم کی جانب سے ای میل کئی ای میل ایڈریسز سے باؤنس بھی ہوئی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ممبران نے دانستہ یا نا دانستہ اپنے ای میل ایڈریس کا غلط اندراج کیا ہے۔ اس کے سدوباب کے لیے میں فورم میں ای میل کنفرمیشن نافذ کر دوں گا جس کے بعد فورم پر رجسٹریشن کنفرمیشن ای میل میں شامل ربط پر کلک کرنے کے بعد ہی مکمل ہو سکے گی۔

ایسا غضب مت کرنا، پہلے ہی ہمارے پاس بہت تھوڑے ممبران ہے۔ گھوسٹ ممبران کی چھٹی تو ضرور ہو، مگر ای میل کنفرمیشن کا ابھی وقت نہیں آیا۔ اِس سے لوگ دِقت محسوس کریں گے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
میری رائے میں گھوسٹ ممبران کی چھٹی بھی ہواور ساتھ ہی ای میل کنفرمیشن کا سلسلہ نئے ممران کے لئے شروع کرنے میں حرج نہیں بللکہ بہتر ہے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لگتا ہے کہ رجسٹریشن پیج پر دی گئی وارننگ کا لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وہ بدستور طویل اردو ناموں کے ساتھ رجسٹر کر رہے ہیں۔ میں اب یوں کرتا ہوں کہ وارننگ ٹیکسٹ کو ذرا واضح اور بڑا کرکے لکھ دیتا ہوں۔
 

اجنبی

محفلین
بالکل ٹھیک

بالکل ٹھیک ہے نبیل ۔ گھوسٹ اراکین کونکال دیا جائے اور ای میل کنفرمیشن بھی ڈال دیا جائے ۔ حالانکہ رجسٹریشن والے صفحے پر لکھا بھی ہے کہ ہم آپ کی ای میل کو غلط مقاصد کے لیے استعمال نہیں کریں گے مگر پھر بھی لوگ اصل ایڈریس نہیں دیتے ۔
 

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
مجھے لگتا ہے کہ رجسٹریشن پیج پر دی گئی وارننگ کا لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وہ بدستور طویل اردو ناموں کے ساتھ رجسٹر کر رہے ہیں۔ میں اب یوں کرتا ہوں کہ وارننگ ٹیکسٹ کو ذرا واضح اور بڑا کرکے لکھ دیتا ہوں۔

میرے خیال سے وارننگ کو چھوٹا بلکہ ختم ہی کر دیں۔
 
حل

اس سلسلہ میں اگر کوئی ایسی سیٹینگز کی جاسکیں کہ کوئی ممبر اپنا نام 10 حروف سے زیادہ میں لکھ ہی نہ سکے اور اگر لکھے تو سسٹم اسے قبول نہ کرے جسطرح نمائیندہ فوٹو کا مقررہ سائز ہے اور میں اپنے فوٹو کو چھوٹا کرتے کرتے تھک گیا مگر لگا کر ہی چھوڑا۔

جو لوگ ای میل کنفرمیشن کا ترد بھی نہیں کر سکتے ان سے کل کیا امید ہوسکتی ہے سوائے ایک بھوت اور کے۔
 

Dilkash

محفلین
ویسے اتنے سارے ناموں کے رجسٹریشن سے ان ممبروں کا مطلب کیا ہے؟؟
کیا ایک شخص مختلف ناموں سے اپنے ہی کسی پوسٹ کی حمایت میں قصیدے لکھنا چاھتاہے؟
میرا خیال یہ ہے کہ ایک نام سے وہ شائد اپنی علمیت اور فضیلت کے جوہر دیکھانا چاہتا ہے اور دوسرا نک نیم اندر کی خباثت کے اظہار کے لئے گالی گلوچ کے لئے استعمال کرنا چا ہتا ہوگا۔
اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
ویسے اتنے سارے ناموں کے رجسٹریشن سے ان ممبروں کا مطلب کیا ہے؟؟
کیا ایک شخص مختلف ناموں سے اپنے ہی کسی پوسٹ کی حمایت میں قصیدے لکھنا چاھتاہے؟
میرا خیال یہ ہے کہ ایک نام سے وہ شائد اپنی علمیت اور فضیلت کے جوہر دیکھانا چاہتا ہے اور دوسرا نک نیم اندر کی خباثت کے اظہار کے لئے گالی گلوچ کے لئے استعمال کرنا چا ہتا ہوگا۔
اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
فیروز بھائی ،
آپ تو عقل مند ہو گئے یار!!! اب آپ ہی بتائیں آپ کا کیا کِیا جائے؟:)
 

Dilkash

محفلین
ساجد بھائی سلام

میں سوچ رہا ہوں کی میں بھی ایک دو اور ناموں سے اپنے اپ کو رجسٹرڈ کرلوں۔۔تاکہ بوقت گالی کام اسکے
ہاہاہاہا
میرا اگلا نک نیم اپ کیا تجویز کرتے ہیں۔
مندرجہ ذیل سے اپنی پسند کے چند نام اپ بھی چوز کرسکتے ہیں۔۔
مرزا
سید
صاحبزادہ

مولانا
قاری
قادری
حضرت
حاجی
الحاج
اناج
 

ساجد

محفلین
وعلیکم السلام
فیروز بھائی ،
آپ سیدھا سیدھا " گھوسٹ ممبر " کانِک نیم اختیار کر کے اپنی انفرادیت برقرار رکھئیے۔:)
کہئیے کیسا ہے؟؟؟ ادھر آپ لاگ ان ہوں اُدھر بھوت بھوت کا شور مچ جائے اور۔۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ ایک تو پٹھان اوپر سے بھوت ، واللہ کتنا مزا آئے گا یعنی کہ ایک تو کریلا اوپر سے نیم چڑھا۔:)
( پختون دوست ناراض نہ ہوں۔ میرا اور فیروز بھائی کا مذاق کچھ ایسا ہی بے تکلفانہ ہے )۔ ابھی تو ہم محفل کے اراکین کا خیال کر لیتے ہیں نہیں تو ہمارے خلاف 16 ایم پی او کا مقدمہ بنتے دیر نہ لگے ۔
 

Dilkash

محفلین
ہاہاہا
یار شکل صورت کے علاوہ دل سے بھی میں بھوت جیسا نہیں بن سکتا۔۔مسئلہ یہ ہے کہ پتھان ہوتے ہوئے بھی دل بڑا نرم ہے ۔۔جیو بند ہورہا تھا بچے ترانہ گارہے تھے اور مجھے ایسا لگا کہ شائد جیو نہیں خدانخواستہ پاکستان بند ہورہا ہے۔۔اور یقین کریں کہ رو پڑا۔
ہم جتنے بھی چیخے چلائے جب بات اس نہج پر پہنچ جاتی ہے تودل ڈوب سا جاتا ہے۔
میں اگر کسی کو برا بھلا کہہ بھی دوں ۔۔سارا دن بے چین رہتا ہوں اور رات کو بھی نیند نہیں اتی۔
اس لئے بھوت نہیں بن سکتا۔

خیر فورم پر بھوت او چڑیلوں کی موجودگی کے اثار پائے جاتے ہیں۔ہم لوگ انہی پر گزارا کریں گے۔:)
 
Top